زونگ نے پاکستان میں کلاؤڈ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے مقامی طور پر ہوسٹ کیے جانے والے کلاؤڈ پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا، جو جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں سے لیس ہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ پلیٹ فارم انٹرپرائز سطح کی کارکردگی اور سیکیورٹی فراہم کرتا ہے، اور کم تاخیر کی خصوصیات کے ساتھ ایک مضبوط حل ہے، جو انٹرپرائز کلاؤڈ ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ’Z SAIS‘ ایک مقامی کلاؤڈ پلیٹ فارم ہے، جس میں 7 سے زائد شعبوں میں 40 سے زیادہ سلوشنز موجود ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Zong 4G (@zong.

official)


یہ پلیٹ فارم اسلام آباد اور لاہور میں موجود ڈیٹا سینٹرز پر مقامی طور پر ہوسٹ کیا گیا ہے، اور تمام سروسز ایک سادہ اور متحد انٹرفیس کے ذریعے دستیاب ہیں۔

ان سروسز میں کبرنیٹیز ، فائر وال، ویب ایپلی کیشن فائر وال، ڈیزاسٹر ریکوری، بیک اپ سروسز، اور ورچوئل ڈیسک ٹاپ انفرا اسٹرکچر شامل ہیں۔

یہ پلیٹ فارم کمپیوٹ، اسٹوریج، بزنس کنٹینیوٹی، نیٹ ورک اور سیکیورٹی جیسے شعبوں میں بھی بلٹ اِن صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔

زونگ کے ہیڈ آف بزنس فاروق رضا خان نے کہا کہ پاکستان آئندہ دہائی میں ایک ’کلاؤڈ انقلاب‘ کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی اور عالمی کمپنیوں کی جانب سے کلاؤڈ ایکو سسٹمز میں سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، اور زونگ کا مقصد اپنی ترقی پذیر ڈیجیٹل صلاحیتوں کے ذریعے اس تبدیلی کو ممکن بنانا ہے۔

یہ کلاؤڈ پلیٹ فارم کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل جدت کی مکمل طاقت استعمال کرنے کے قابل بنائے گا، اور کلاؤڈ کو پاکستان کی مستقبل کی معیشت کی بنیاد کے طور پر پیش کرے گا۔

اس سے قبل، رواں سال زونگ نے ٹیلی کام انڈسٹری میں استعمال کے لیے پاکستان کا پہلا لارج لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم) بھی لانچ کیا تھا، جو کسٹمر سپورٹ اور ذاتی نوعیت کی تجاویز دینے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان کا پہلا اے آئی سائبر سیکیورٹی ٹول ’ڈیکسٹر‘ متعارف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مبنی پلیٹ فارم (SOCByte) نے ملک کا پہلا اے آئی سے لیس سائبر سیکیورٹی پروگرام متعارف کرا دیا۔

مذکورہ اے آئی سائبر سیکیورٹی پلیٹ فارم سیکیورٹی ماہرین کو اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ’ڈیکسٹر‘ کے نام سے متعارف کرایا گیا مذکورہ پروگرام دراصل سیکیورٹی آپریشنز سینٹر (ایس او سی) اینالسٹ ہے جو انسانی ماہرین کے ساتھ مل کر سائبر سیکیورٹی میں درکار اہم ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔ ایس او سی بائٹ اس وقت پاکستان میں پانچ مقامی کلائنٹس کے ساتھ ساتھ امریکا اور نائجیریا میں بھی اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

ادارے کی پریس ریلیز کے مطابق سال 2023 اور 2024 کے درمیان پاکستان کو 3 کروڑ 40 لاکھ سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا جو ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کے بانی سلیمان آصف کے مطابق ان کا ادارہ ایسی ٹیکنالوجی تیار نہیں کر رہا جو ملک کے سائبر سیکیورٹی ماہرین کی جگہ لے بلکہ وہ ایسی ٹیکنالوجی بنا رہے ہیں جو ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے۔

کمپنی کے مطابق مقامی سطح پر تیار کردہ ٹولز جیسے کہ ’ڈیکسٹر‘ پاکستان کے لیے کئی فوائد رکھتے ہیں جن میں ڈیجیٹل خودمختاری، مقامی خطرات سے متعلق انٹیلیجنس، تکنیکی کمیونٹی کی تشکیل اور ہائی ویلیو سیکٹرز میں مقامی جدت اور روزگار کے مواقع شامل ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ یہ سنگ میل صرف تکنیکی ترقی نہیں بلکہ اس بات کی دلیل بھی ہے کہ پاکستان اپنے طور پر جدید سائبر سیکیورٹی حل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو بڑھتے ہوئے عالمی سائبر خطرات کے تناظر میں اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کا کیا فیوچر ہے؟
  • انٹرویو غیرجانبدارانہ پلیٹ فارم کی توقع پر نہیں، بھارتی نوجوانوں کی فراست پر بھروسے کے سبب دیا، بلاول بھٹو
  • جعلی میڈیا پلیٹ فارمز کا مقابلہ کرنے کے لیے فعال پرنٹ میڈیا کا فروغ ناگزیر ہے: عطا اللہ تارڑ
  • وادی جہلم میں کلاؤڈ برسٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نقصان کی تفصیل جاری کردی
  • سویڈن نے پاکستان کیلئے ویزا سروسز دوبارہ شروع کر دی
  • یورپی ملک کا پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
  • سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا
  • پاکستان کا پہلا اے آئی سائبر سیکیورٹی ٹول ’ڈیکسٹر‘ متعارف
  • پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
  • برکس میکانزم ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، چینی وزارت خارجہ