یوم تکبیر پورے ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، پاکستان مرکزی مسلم لیگ
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پارٹی کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے کو پاکستانی تاریخ میں اہمیت حاصل ہو گئی ہے، 28 مئی کو پاکستان ایٹمی ملک بنا اور دس مئی کو ایٹمی پاکستان نے بھارت کا جنگی جنون خاک میں ملا دیا، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی شرارتوں کا ایسا جواب دیا کہ مودی فوری ٹرمپ کے سامنے جنگ بندی کی بھیک مانگنے پر مجبور ہوا، ان حالات میں یوم تکبیر کو بھر پور جوش و جذبے کیساتھ منانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر "امت کا پشتی بان، مضبوط پاکستان" کے عنون کے تحت ملک گیر پروگرام کئے جائیں گے، شہروں میں ریلیوں، سیمینارز، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، پاکستانی قوم 28 مئی کو تکبیر کانفرنسز، ریلیوں میں شریک ہو کر دشمن کو متحد و بیدار ہونے کا واضح پیغام دے۔ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مئی کے مہینے کو پاکستانی تاریخ میں اہمیت حاصل ہو گئی ہے، 28 مئی کو پاکستان ایٹمی ملک بنا اور دس مئی کو ایٹمی پاکستان نے بھارت کا جنگی جنون خاک میں ملا دیا، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی شرارتوں کا ایسا جواب دیا کہ مودی فوری ٹرمپ کے سامنے جنگ بندی کی بھیک مانگنے پر مجبور ہوا، ان حالات میں یوم تکبیر کو بھر پور جوش و جذبے کیساتھ منانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوم تکبیر محض ایک تاریخی دن نہیں، بلکہ دشمن کو پیغام دینے کا دن ہے کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع، خودمختاری اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو پاکستان یوم تکبیر مئی کو
پڑھیں:
مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ
مولانا ناظر حسین تقوی نے کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ اہداف کے لئے باہم اکٹھا چلنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں شیعہ کاز کو آگے بڑھانے، خصوصا امام زمانہ (عج)کے عالمی انقلاب کے لئے زمینہ ہموار کرنے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر حسین تقوی جو ان دنوں ایران کے دورے پر ہیں اُنہوں نے مشہد مقدس میں واقع دفتر مجلس وحدت مسلمین کا اپنے وفد کے ہمراہ دورہ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے مسئول حجة الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے مہمانوں کا استقبال کیا اور اُنہیں خوش آمدید کہا۔ مہمان وفد میں دفتر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے مسئول حجة الاسلام مولانا سید نجم الحسن جعفری، سینئر راہنما حجة الاسلام مولانا ڈاکٹر عقیل حیدر زیدی اور سابقہ مسوول حجة الاسلام مولانا سید موسی رضا نقوی بھی شامل تھے۔ پاکستان کی دونوں شیعہ ملی تنظیموں کے اہنماوں کے درمیان نہایت محبت آمیز صمیمی نشست میں مشترکات پر دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ مولانا ناظر حسین تقوی نے کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ اہداف کے لئے باہم اکٹھا چلنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں شیعہ کاز کو آگے بڑھانے، خصوصا امام زمانہ (عج)کے عالمی انقلاب کے لئے زمینہ ہموار کرنے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لا سکیں۔ مولانا ناظر عباس تقوی نے قائد ملت جعفریہ آیت اللہ السید ساجد علی نقوی اور ناصر ملت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی توفیقات میں اضافہ کی دعا کروائی۔