پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر یونس خان سے ملنا ایک یاد گار خوشگوار تجربہ تھا کہ کیسے ایک شخص میں عاجزی اور عظمت کی خصوصیات بیک وقت پائی جا سکتی ہیں، وہ نرم انداز میں گفتگو کرتے ہیں لیکن ان کی سوچ میں بہت گہرائی ہے۔

اپنے تقریباً 17 سالہ شاندار کرکٹنگ کیریئر میں انہوں نے اپنے بلے سے ناقدین کے منہ بند کرائے۔

کرکٹ کی دنیا میں یونس خان کے شاندار ریکارڈز اور زبردست کارنامیں بجا طور پر ان کی شخصیت کو بادشاہ کے لقب کا حقدار بنا دیتے ہیں، 10,000 سے زیادہ ٹیسٹ رنز، 34 سنچریاں، 6 ڈبل سنچریاں، ایک ٹرپل سنچری، 9 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے خلاف سنچریاں، بطور فیلڈر 100 کیچ، پاکستان سے باہر 23 سنچریاں، 2009 کے  ٹی 20 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان ہیں جب کہ ان کے عبور کردہ سنگ میل کی شاندار فہرست میں مزید کئی اور ریکارڈز بھی شامل ہیں۔

کرکٹ کی دنیا میں شاندار کارناموں پر جب مردان سے تعلق رکھنے والے ملنسار کھلاڑی کی تعریف کی جاتی ہے تو وہ شرما جاتے ہیں، یونس خان نے حال ہی میں ایکسپریس ٹریبیون کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ’کامیابیاں ایک چیز ہیں لیکن جب لوگ آپ کو پیار سے یاد کرتے ہیں اور آپ کو سچا پاکستانی کہتے ہیں - تو یہ ہی اصل اثاثہ ہے۔

یونس خان نے مردان میں گزرے اپنے بچپن اور 6 بھائیوں کی حمایت کو کرکٹ سے اپنی لگن پروان چڑھانے کا سہرا دیا، ان دنوں کو یاد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کرکٹ کھیلتے تھے اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ان کی حمایت حاصل رہی، میرے اہل خانہ نے کرکٹ کو کبھی بھی وقت کا ضیاع نہیں کہا، انہوں نے میری لگن اور میرا شوق دیکھا۔

پاکستان اور دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے لیے مثال بننے والے دائیں ہاتھ کے شاندار کھلاڑی اپنے بڑے بھائی شریف خان سے متاثر تھے جنہوں نے انہیں بطور پیشہ کرکٹ کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔

اپنے بڑے بھائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے یونس خان کی  آنکھیں چمک اٹھیں، انہوں نے کہا کہ ’میرے بڑے بھائی شریف میرے لیے سب سے بڑے رول ماڈل تھے، وہ مکمل پیکج تھے، وہ کپتان، وکٹ کیپر، اوپننگ بلے باز، آف اسپنر اور شاندار فیلڈر بھی تھے، وہ آگے بڑھ کر قیادت کرنے والے کھلاڑی  اور بہترین شخصیت کے مالک تھے۔

اسٹیل ملز سے فولادی اعصاب تک

کرکٹ کریئر میں اپنی بیٹنگ کے علاوہ بھی یونس خان نے بحرانوں کے دوران قابل ذکر استقامت برقرار رکھی، چاہے وہ ان کا ذاتی المیہ ہو، پاکستان سے بین الاقوامی کرکٹ کا خاتمہ ہو یا ہائی اسٹیک میچز، یونس کا کہنا ہے کہ اس قسم کی ذہنی پختگی گھر میں میری پرورش کا حصہ تھی، یہ اچھے ماحول کی طاقت ہے، مجھے گھر میں وہ ماحول ملا جس نے میری ایسی شخصیت بنائی۔

ان کا خاندان 80 کی دہائی کے اوائل میں مردان سے کراچی منتقل ہوا اور یونس خان کے والد نے اسٹیل ملز کے علاقے کے قریب بسنے کا فیصلہ کیا۔

90 کی دہائی کے اوائل کے خراب حالات کے دوران کراچی میں رہنے کے تجربے نے بھی یونس خان کے اعصاب مضبوط  کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اس بارے میں وہ کہتے ہیں ’شک ان دنوں شہر میں تشدد اور بےامنی عروج پر تھی لیکن میرا خواب زندہ رہا‘۔

پاکستان کے سابق کپتان نے ایسے واقعات کا ذکر کیا جب ان کی ٹیم کی گاڑیاں فائرنگ کی زد میں آگئیں اور انہیں نیچے بیٹھ کر چھپ کر جانا پڑا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود وہ خوفناک دن دیکھے،  جب آپ نے ان حالات کے دوران کرکٹ کھیلی ہو تو پھر کوئی بھی چیز آپ کو پریشان نہیں کرتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے 1992 میں ملیر جیم خانہ جوائن کیا تو یہ ایک پاور ہاؤس تھا، وحید مرزا، طارق عالم، راشد لطیف سب وہاں کھیلتے تھے، یہاں مجھے بڑے  کرکٹرز اور کوچز ملے، اس مسابقتی ماحول نے بھی حیرت انگیز کام کیا‘۔

’یہ  وہ پس منظر ہے جس نے میرے رویے کو نکھارنے میں مدد کی، جب میں نے 2000 میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کے لیے ڈیبیو کیا تو میرے کپتان نے مجھ سے پوچھا کہ میں دباؤ سے کیسے نمٹا، میں حیران رہ گیا، کیسا دباؤ؟ جو کچھ ہم بڑے ہوتے ہوئے دیکھ چکے، اس کے سامنے تو یہ کچھ بھی نہیں تھا‘۔

موازنے سے بے نیاز

حال ہی میں مشہور ویب سائٹ کی جانب سے دور حاضر کی عظیم شخصیات کے حوالے سے کیے گئے ایک موازنے میں یونس خان کو اپنے ہم عصروں پر ان کے حیرت انگیز کارناموں اور شاندار اوسط رنز کے باعث برتری حاصل رہی۔

تو کیا جب ویرات کوہلی اور اسٹیو اسمتھ کو میڈیا کی توجہ حاصل ہوتی ہے تو کیا انہیں برا محسوس ہوتا ہے؟ ان کا کہا تھا کہ ’ذرا بھی نہیں، ایمانداری کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ میں موازنے پر یقین نہیں رکھتا، میرا اللہ جانتا ہے کہ میں نے کتنی محنت کی اور کیا حاصل کرنے میں کامیاب رہا، اس کے علاوہ، میرے مداحوں کی محبت ہی اصل انعام ہے، اس کے علاوہ میری خواہش ہے کہ ہمارے کرکٹ منتظمین اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اور زیادہ اور مخلصانہ کوششیں کریں کہ ہمیں اچھے انداز میں اپنے ملک کی خدمت کرنے پر عزت، انعام اور شناخت کے حوالے سے ہمارا حق دیا جائے‘۔

اپنے کرکٹ گُرو کے بارے میں پوچھے جانے پر یونس خان نے راشد لطیف کا نام لیا جن سے انہوں نے براہ راست سیکھا، لیکن  وہ دو لیجنڈ کرکٹرز- جاوید میانداد اور عمران خان کے لیے خصوصی احترام کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ’میانداد بھائی وہ شخص تھے جن کی ہم سب پیروی کرنا چاہتے تھے، جس طرح انہوں نے اپنی اننگز بنائی، ٹیم کو آگے بڑھایا، نوجوانوں کی رہنمائی کی اور دباؤ میں کارکردگی دکھائی، اسی طرح عمران خان، یقیناً وہ ایک قومی آئی کون تھے جنہوں نے ملک کے ہر اس کرکٹر کو بہت متاثر کیا جس نے ان کے بعد کرکٹ کھیلی‘۔

یونس خان نے 2009 میں عمران کی تقلید کرتے ہوئے اپنے بچپن کا خواب پورا کیا’ میں ہمیشہ 1992 میں عمران خان کی طرح ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بننا چاہتا تھا اور 2009 میں جب ہم نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تو میں کپتان تھا، یہ اس بات کا ثبوت تھا کہ لگن اور نظم و ضبط کے سہارے سے خوابوں کو تعبیر مل جاتی ہے‘۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یونس خان نے انہوں نے کا کہنا خان کے کے لیے کہ میں تھا کہ

پڑھیں:

کینیڈین شخص کی 20 سال بعد بینائی بحال، نایاب ’ٹوٹھ اِن آئی‘ سرجری کیا ہے؟

کینیڈا میں ایک انوکھے آپریشن کے ذریعے 20 سال سے نابینا شخص کی بینائی بحال کر دی گئی۔ 34 سالہ برینٹ چیپ مین نے بچپن میں ایک دوا کے مضر اثرات کے باعث بینائی کھو دی تھی اور گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران قریب 50 آپریشن کرائے لیکن ناکام رہے۔

رواں برس ماہرِ امراض چشم ڈاکٹر گریگ مولونی نے ان پر نایاب “ٹوٹھ اِن آئی” سرجری کی، جس میں مریض کا دانت نکال کر اس میں مصنوعی لینس لگایا گیا اور بعد ازاں آنکھ میں نصب کیا گیا۔ اس کامیاب عمل کے بعد چیپ مین کو ایک آنکھ سے 20/30 کی سطح کی نظر واپس مل گئی۔

مزید پڑھیں: بینائی سے محروم مگر حوصلے سے نہیں، سبی کے اللہ بخش سولنگی

چیپ مین کا کہنا ہے کہ برسوں بعد دوبارہ آنکھوں سے دنیا دیکھنا ایک نیا جنم ہے۔ انہوں نے پہلی بار اپنے ڈاکٹر سے آنکھ ملا کر بات کی اور اپنے بھانجے بھانجی کو دیکھنے کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی قرار دیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق یہ سرجری دنیا میں شاذونادر ہی کی جاتی ہے اور صرف اُن مریضوں پر ممکن ہوتی ہے جن کے لیے عام طریقۂ علاج ناکام ہو جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’ٹوٹھ اِن آئی‘ 20 سال بعد بینائی بحال کینیڈین شخص

متعلقہ مضامین

  • آن لائن گیم کی لت 14 سالہ بچے کی زندگی نگل گئی
  • ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
  • نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
  • صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
  • پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کاروباری ماحول کو متاثر کرے گا،فیصل معیز خان
  • کینیڈین شخص کی 20 سال بعد بینائی بحال، نایاب ’ٹوٹھ اِن آئی‘ سرجری کیا ہے؟
  • بنگلہ دیش: یونس انتظامیہ کے تحت ہونے والے انتخابات سے قبل درپیش چیلنجز
  • سیاسی ماحول میں ہلچل، سینیٹر علی ظفر استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ پہنچ گئے
  • چیئرمین سی ڈی اے سے قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین کی ملاقات، شہری تعاون، ثقافتی تبادلے اور ماحول دوست منصوبوں پر تفصیلی گفتگو
  • کالا باغ ڈیم: میری کہانی میری زبانی