عمر کوٹ: تالاب میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں تالاب میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں ولہار میں 3 بچے نہانے کے دوران تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 2 بچیاں اور 1 بچہ شامل ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مگرمچھ ایسا ظاہر کر رہا ہے جیسے وہ ڈوب رہا ہو،
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے گرمی کی وجہ سے تالاب پر نہانے گئے تھے کہ کھیلتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے بچوں کی لاشوں کو تالاب سے نکالا۔
جاں بحق بچوں کا تعلق اوڈ برادری سے ہے، معصوموں کی لاشیں نکالنے کے بعد سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈوب کر جاں بحق
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
اسکرین گریبزکراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کے ساتھ موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے کی ویڈیو ایک شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔
ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیگیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کی بےہنگم ٹریفک کے بعد حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی ورزی کے خلاف ای چالان سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
ای چالان کے نئے سسٹم کے تحت ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تاحال ہزاروں چالان کیے جا چکے ہیں۔