پی ایس ایل کا فائنل میں پاکستان نیوی کے نام، پاک بحریہ نے خصوصی ویڈیو جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میچ میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
اس موقع پر پاک بحریہ نے خصوصی ویڈیو بھی جاری کر دی جس میں سربراہ پاک بحریہ نے پیغام دیا ہے کہ آئندہ بھی پاک بحریہ دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔
پاک بحریہ نے حالیہ آپریشن بُنیان مرصوص میں سمندر میں دشمن کے جارحانہ عزائم کو بروقت روک کر ایک مرتبہ پھر سمندری دفاع میں اپنی برتری ثابت کی۔
بنیان مرصوص کے دوران پاکستان نیوی نے جس پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا وہ پاک بحریہ کی مضبوط دفاعی صلاحیتوں کا آئینہ دار ہے۔
پاکستان نیوی نے سمندر میں دشمن کی ہر ممکن یلغار کو مکمل تیاری اور مستحکم دفاعی پوزیشن کے ذریعے ناکام بنایا۔ آپریشن بنیان مرصوص اس امر کا عکاس ہے کہ پاک بحریہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک بحریہ نے
پڑھیں:
سعودی بحریہ کے سربراہ کا دورۂ پاکستان، پاک بحریہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی نے نیول ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سعودی بحریہ کے سربراہ کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے ذریعے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وائس ایڈمرل الغریبی نے خطے میں بحری سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کو دی جانے والی معیاری تربیت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے دائرہ کار کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی بحریہ کے سربراہ کے حالیہ دورے سے نہ صرف دوطرفہ بحری تعلقات میں اضافہ ہوگا بلکہ دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اشتراک اور ہم آہنگی کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔