بجلی کے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بجلی کے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے اضافی بجلی کی کھپت کے لیے سرپلس پاور پیکیج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت نے اضافی بجلی کی کھپت کے لیے سرپلس پاور پیکیج لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پاور ڈویژن میں مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پیکیج انڈسٹریل اور زرعی صارفین کے لیے لایا جائے گا۔ اضافی بجلی کے استعمال پر 8 اور 9 سینٹ کا مراعاتی ریٹ تجویز کیا گیا ہے۔
اس سرپلس پاور پیکیج میں گرین فیلڈ انڈسٹریز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ڈیٹا سینٹرز کرپٹو مائننگ آپریشنز بھی مجوزہ پیکیج سے استفادہ کر سکیں گے۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اقدامات کو دھچکا پہنچا ہے۔ آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف اقدامات پر اعتراضات اٹھا دیے اور کہا ہے کہ بجٹ میں سستی بجلی دینے کے لیے اضافی سبسڈی نہ دی جائے۔
مزیدپڑھیں:انوکھی واردات:شادی میں ڈانسر گروپ نے دلہا اغوا کر لیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اور زرعی صارفین کے لیے
پڑھیں:
زرعی ترقیاتی بینک کا قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف
اسلام آباد:زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت میں ہوا، جس میں زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
دوران اجلاس ملک بھر کے 1601 قرض داروں کی جانب سے ایک روپیہ بھی قرض واپس نہ کرنے پر کمیٹی اراکین حیران ہو گئے۔
اس موقع پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ کوئٹہ، کراچی اور لاہور کے قرض داروں کے لیے 16 فیصد واجب الادا رقم وصول کی گئی ہے، تاہم ملک بھر میں زرعی ترقیاتی بینک کے نادہندگان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
خواجہ شیراز نے استفسار کیا کہ ملک میں اس وقت جو سیکٹر منافع میں ہے وہ بینکنگ ہے، لیکن زرعی ترقیاتی بینک کیوں مسلسل ڈوب رہا ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو ریکوری ہوئی ہے اس کو آڈٹ سے ڈبل چیک کروائیں اور باقی کی وصولی کا بھی کمیٹی کو بتا دیں۔