سوشل میڈیا ایپس کے پاسورڈز چوری، الرٹ جاری ساتھ چلی گئی، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں مختلف ایپس کے پاسورڈ چوری ہونے کی اطلاع دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گوگل، مائیکرو سافٹ اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا ایپس کے پاسورڈز چوری ہو گئے ہیں۔
سائبر ایمرجنسی الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس کا ایک ارب 80 کروڑ ریکارڈ لیک ہو چکا ہے۔ اس لیک ہونے والے ریکارڈ میں 18 کروڑ 14 لاکھ پاسورڈز شامل ہیں۔
نیشنل سائبر ایمرجنسی نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر حساس ایپس کے پاسورڈز تبدیل کر دیں اور انکے لیے دُہری تصدیق کا طریقہ اپنائیں۔
سائبر ایمرجسی نے صارفین کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں اور اپنے اکاؤنٹس مانیٹر کریں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جیکب آباد،صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والا ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں صحابہ کرام کے گستاخ پر کیس داخل گرفتار نہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے بقا محمدتھانے کی حدود قصبہ بخش علی جکھرانی میں صحابہ کرام کی شان میں گستاخی پر مبنی ویڈیو رکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر رکھنے والے کھتوری جکھرانی کے خلاف سرکاری مدعیت میں عوامی احتجاج کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،لیکن تاحال گستاخ کو گرفتار نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عوام میں شدیداشتعال پایا جاتا ہے ، کیس کے اندراج کے بعد کھتوری جکھرانی نے معافی نامے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر رکھی دوسری جانب مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو ریکارڈ کرنے اور سوشل میڈیا پر رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے جنکی قبیح حرکت سے محبان صحابہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔پولیس نے کیس داخل کرکے صرف خانہ پوری کی ہے گستاخ کو فی الفور گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا ۔