وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے اس کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے، پوری دنیا نے اسی ویکسین سے اس موذی مرض سے نجات حاصل کی۔

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف آج تیسری ملک گیر مہم شروع کر رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا ہے کہ آج دوسری مرتبہ افغانستان کے ساتھ مل کر ایک ہی وقت پر انسداد پولیو مہم چلا رہے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لیے اس کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیرِ نے کہا ہے کہ والدین سے درخواست ہے کہ ذہن سے شکوک نکال دیں، انکاری والدین سوچیں کہ حکومت اپنے بچوں کےمفاد کےخلاف کام نہیں کرسکتی، ہم سب اپنی عاقبت کیوں خراب کریں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پوری دنیا نے اسی ویکسین سے اس موذی مرض سے نجات حاصل کی، منفی باتیں دماغ سے نکال کر بچوں کو اس لاعلاج مرض سے بچائیں، یہی پولیو وائرس کا واحد حل اس سے بچاؤ ہے، پولیو بیماری لگ گئی تو نتیجہ زندگی بھر کی معذوری ہے۔

اپنے خطاب کے بعد وفاقی وزیر قومی صحت مصطفیٰ کمال نےبچوں کو پولیو کےقطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

انسداد پولیو مہم میں 5 سال سے کم عمر ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کوانسدادپولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

ملک بھر میں 4 لاکھ سےزائد ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں گے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر پولیو کے کمال نے بچوں کو

پڑھیں:

حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم: گورنر پنجاب

لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے  یہاں گورنر ہائوس لاہور میں روٹری انٹرنیشنل کے صدر کے خصوصی مشیر سری لنکا سے پبوڈو ڈی زوئیسا کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔ وفد میں روٹری انٹرنیشنل سینٹرل زون کے سینٹرل زون کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہین آصف چوہدری اور روٹری کلب آف کولمبو کے رکن روٹیرین کرش فرنینڈو شامل تھے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ نئی نسل کو صحت مند اور محفوظ مستقبل دینے کے لئے ناگزیر ہے۔ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ گورنر پنجاب نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے روٹری انٹرنیشنل کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔ پولیو سے بچائو اور پولیو کا ملک سے مکمل خاتمہ مربوط کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ گورنر پنجاب نے روٹری انٹرنیشنل اور پاکستان کے تمام روٹری کلبز کی تعلیم، صاف پانی، ماحولیات اور صحت کے شعبوں میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے روٹری انٹرنیشنل اور روٹری کلبوں پر زور دیا کہ وہ صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں اپنے پروگراموں کو مزید وسعت دیں، خاص طور پر صاف پانی کی فراہمی اور تعلیم میں معاونت کے لیے بھر پور طریقے سے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل پبوڈو کے صدر کی خصوصی مشیر پبوڈو ڈی زوئیسا نے ملاقات کے لیے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ کہا کہ200 سے زائد ممالک کے روٹری کلبوں میں 1.2 ملین ممبران اپنی کمیونٹیز کی ترقی کے لیے عزم رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم: گورنر پنجاب
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا پولیو کے خاتمے کیلئے ملک گیر مہم پر پیغام
  • 50 اضلاع پولیو سے متاثر، خداکا واسطہ، بچوں کو ویکسین پلائیں، وفاقی وزیر صحت
  • خاتون اول کی پولیو سے پاک مستقبل کیلئے اساتذہ، علماء سے کردار ادا کرنے کی اپیل
  • 19سال بعد پاکستانیوں کیلئے کویتی ویزے بحال
  • پولیو کے خلاف تیسری ملک گیر مہم شروع کر رہے ہیں: مصطفی کمال
  • ’خدا کے لیے بچوں کو پولیو سے بچائیں‘ 2025 کی تیسری انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح
  • سندھ بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
  • پاکستان کے 50 اضلاع پولیو سے متاثر؛ خداکا واسطہ ہے بچوں کو ویکسین پلائیں، وفاقی وزیر صحت