کراچی:

عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام سے ناجائز اور زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سندھ حکومت نے بھرپور مہم کا آغاز کر دیا ہے، سینیئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں کو سخت احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ٹرانسپورٹ و ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کا موقع خاندانوں کے ساتھ منانے کا ہوتا ہے اور کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے۔ شرجیل انعام میمن نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ’’کسی کو بھی عید کے موقع پر عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘‘

سینیئر وزیر نے کہا کہ ہر سال ہزاروں شہری عید منانے کے لیے اپنے آبائی علاقوں کا سفر کرتے ہیں، مگر بدقسمتی سے بعض ٹرانسپورٹرز اس موقع پر کرایوں میں غیر منصفانہ اضافہ کر دیتے ہیں جو کہ ناقابل قبول ہے۔

شرجیل میمن کے مطابق، زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف جرمانے، لائسنس معطلی، اور روٹ پرمٹ کی منسوخی جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی ٹرانسپورٹر ان سے زائد کرایہ طلب کرے تو فوری طور پر شکایت درج کرائیں۔ اس مقصد کے لیے شکایات کا ایک نظام قائم کر دیا گیا ہے جس کے تحت شہری ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے شکایات جمع کروا سکتے ہیں۔

شکایات درج کرنے کے لیے شہری واٹس ایپ نمبر 0300-3495375 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر شکایات اور کارروائیوں کی رپورٹ جمع کرائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زائد کرایہ

پڑھیں:

ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے شہید بھٹو کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، شرجیل میمن

ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ شہید محترمہ نے اپنے والد کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا، پاکستان کے دفاعی نظام کو استوار کرنے میں شہید بھٹو اور شہید بی بی کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم خود مختار اور ناقابلِ تسخیر قوم ہیں۔ یومِ تکبیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یومِ تکبیر پر ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے شہید بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ نے اپنے والد کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاعی نظام کو استوار کرنے میں شہید بھٹو اور شہید بی بی کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 برس مکمل ہوگئے ہیں، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا۔ یوم تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔

متعلقہ مضامین

  • ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے شہید بھٹو کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، شرجیل میمن
  • یومِ تکبیر پر پاکستان نے دنیا کو ناقابلِ تسخیر قوم ہونے کا پیغام دیا، شرجیل انعام میمن
  • کراچی کی طرح دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کیلئے حکومت سندھ کی کوششیں تیز
  • شیزاز میں سینیئر ایرانی جج کا قتل، دہشت گردی کی کارروائی قرار
  • الیکٹرک وہیکل سیکٹر میں غیرمعمولی پیش رفت چاہتے ہیں: شرجیل میمن
  • مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کیخلاف کارروائی کی جائے گی، شرجیل میمن
  • شرجیل میمن مورو میں وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا گھر اور ٹرک جلانے کے حقائق سامنے لے آئے
  • عیدالاضحیٰ پر مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز
  • مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، شرجیل میمن