چینی وزیر اعظم کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات، کثیرالجہتی امور پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے انڈونیشیا کے ایوان صدر میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو مربوط بنانے اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں اعلیٰ معیار کے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔ پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ دونوں فریقوں کو مارکیٹ کنیکٹوٹی اور صنعتی تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت کو بہتر بنانا چاہیے، اور فنانس، نئی توانائی، ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت، سمندری اور ایرو اسپیس سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہیے۔ چین انڈونیشیا کے ساتھ عوامی تبادلے کو وسعت دینے، اور افرادی عملے کے تبادلے کو فروغ دینے اور خوراک، زراعت، غربت میں کمی اور صحت سمیت لوگوں کی روزی روٹی کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جا سکے۔لی چھیانگ نے کہا کہ عالمی یکطرفہ اور تحفظ پسندی کے موجودہ اقدامات کے عروج نے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ خطرات اور چیلنجز کے پیش نظر اتحاد اور تعاون ہی صحیح راستہ ہے۔ چین انڈونیشیا اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر امن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں اور بانڈونگ روح کو مشترکہ طور پر فروغ دینے، تین گلوبل انیشیٹو کو فعال طور پر نافذ کرنے، کثیرالجہتی اور آزاد تجارت پر عمل پیرا ہونے، ایک مساوی اور منظم کثیر القطبی دنیا اور سب کے لیے فائدہ مند اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے، مشترکہ مفادات کی سختی سے حفاظت کرنے اور علاقائی وعالمی امن، استحکام اور ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انڈونیشیا کے تعاون کو کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
چین کا افریقی ممالک کے ساتھ مشترکہ ترقی کے عزم کا اعادہ
BEIJING:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے چین میں تعینات افریقی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی اور افریقی ممالک کے ساتھ یک جہتی، تعاون اور مشترکہ ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔
چائنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے بتایا دارالحکومت بیجنگ میں افریقہ ڈے کے سلسلے میں وزیرخارجہ وانگ یی کی افریقی ممالک کے سفیروں سےملاقات ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ وانگ یی نے کہا کہ چین افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی میں اولین ترجیح دیتا ہے اور ہمیشہ ان کے بنیادی مفادات کا احترام اور حمایت جاری رکھے گا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق رواں سال چین۔افریقہ تعاون پر مبنی فورم کی 25 ویں سالگرہ ہے، جو فریقین کے درمیان تاریخی تعلقات کا مظہر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چین جلد ہی صوبہ ہنان میں ایک وزارتی اجلاس منعقد کرے گا جس کا مقصد چین اور افریقہ کی مشترکہ جدیدکاری کو فروغ دینا اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ چین میں افریقا ڈے ہر سال 25 مئی کو منایا جاتا ہے۔