پی آئی اے کے شیئرز میں ریکارڈ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
کراچی : پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے کلاس بی شیئرز میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ایک ماہ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نوٹس کے جواب میں، پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایک باضابطہ جواب جمع کرایا.
یاد رہے اپریل کے آخری ہفتے میں، وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے ایک اشتہار جاری کیا تھا. جس سے دلچسپی رکھنے والی جماعتوں کے لیے بولی جمع کرانے کا عمل شروع ہوا۔یہ دوسرا موقع ہے جب حکومت نے موجودہ انتظامیہ کے تحت پی آئی اے کے لیے دلچسپی کا اظہار جاری کیا ہے۔حکام کے مطابق حکومت قومی کیریئر میں اپنے 51 فیصد اور 100 فیصد کے درمیان حصص فروخت کرنے کی پیشکش کر رہی ہے۔دلچسپی رکھنے والے خریداروں کو 3 جون تک اپنی درخواستیں جمع کرانی ہوں گی، اس کے ساتھ 1.4 ملین روپے کی ناقابل واپسی فیس بھی ہوگی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
گرمی بڑھتے ہی بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، کس کو ریلیف ملا؟
وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ اپریل میں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا اور گھریلو صارفین کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کی فوری کمی کی خوشخبری سنائی تھی، ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے بعد بجلی کا استعمال کچھ بڑھا ہے، رواں ماہ بجلی کے بل عوام کو موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
تاہم گھریلو صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ اس ماہ کے بل میں ریلیف نہیں ملا بلکہ گزشتہ ماہ کی نسبت بل کئی گنا زیادہ موصول ہوا ہے، دوسری جانب صنعتی صارفین کے مطابق انہیں فی یونٹ 2 روپے کا ریلیف ملا ہے جس سے بل میں 3 لاکھ روپے تک کا فرق آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان! کس کو کتنا ریلیف ملا؟
وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد عوام کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اس مرتبہ گرمیوں کے موسم میں ان کو بجلی بلوں میں بڑا ریلیف ملے گا، تاہم جب صارفین نے اپنے بل دیکھے تو انہیں ان بجلی کے بلوں میں کئی گنا اضافہ نظر آیا ہے۔ البتہ صنعتی صارفین کا کہنا ہے کہ بلوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
اسلام آباد کے رہائشی ظہور احمد قریشی نے وی نیوز کو بتایا کہ گزشتہ ماہ اپریل میں بجلی کے 163 یونٹ استعمال کرنے پر ان کا بل 2096 روپے آیا تھا، بل میں ان سے 10.69 روپے اور 13.16 روپے فی یونٹ کے حساب سے پیسے وصول کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: توانائی کے شعبے میں 4743 ارب روپے کی متوقع بچت، جلد بجلی پیداوار کے لیے ’فری مارکیٹ‘ قائم کی جائے گی، شہباز شریف
’گرمی بڑھنے کے باعث اس مرتبہ کچھ زیادہ یونٹ استعمال ہوئے اور 269 یونٹ استعمال کرنے پر ان کا بجلی کا بل 10 ہزار 178 روپے آیا ہے، صرف 106 اضافی یونٹ استعمال کرنے پر بل میں 8 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، موجودہ بل 35.5 روپے فی یونٹ کے حساب سے بھیجا گیا ہے۔‘
اسلام آباد ہی کے ایک اور رہائشی ڈاکٹر محمد شریف نے وی نیوز کو بتایا کہ ماہ اپریل میں 388 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر ان کا بل 21 ہزار 656 روپے آیا تھا، 39 روپے اور 45 روپے فی یونٹ قیمت کے حساب سے بل بھیجے گئے تھے، تاہم اس مرتبہ 636 یونٹ کے استعمال پر 32 ہزار 235 روپے بل آیا ہے، اس مرتبہ 30 روپے اور 45 روپے فی یونٹ کے حساب سے بل بھیجے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: 2 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں واقع محبوب فلور ملز کے مالک اور صنعتی صارف احمد سیٹھی نے وی نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے صنعتی صارفین کے بجلی سستی کرنے کے اعلان کے بعد بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف ملا ہے، گزشتہ ماہ بجلی کے بل 29 روپے فی یونٹ کے حساب سے بھیجا گیا تھا جبکہ رواں ماہ بھیجے گئے بل میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 27 روپے ہی لکھی گئی ہے۔
’2 روپے فی یونٹ کا ریلیف ویسے دیکھنے میں معمولی لگتا ہے لیکن ہمارے ماہانہ استعمال ہونے والے یونٹ ہزاروں میں شمار ہوتے ہیں اس لیے ہمارے بل میں 3 لاکھ روپے کی کمی آئی ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد سیٹھی بجلی بل ڈاکٹر محمد شریف شہباز شریف فی یونٹ قیمت گرمی محبوب فلور ملز وزیر اعظم