پاکستانیوں کا عالمی کارنامہ! یو اے ای کا سب سے بڑا جھنڈا بنا کر ریکارڈ قائم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی — پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) نے ہاتھوں کے نشانات سے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ کارنامہ "ہینڈز آف یونٹی" مہم کے تحت سرانجام دیا گیا، جس میں 100 سے زائد قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 24,514 افراد نے شرکت کی۔ اس منفرد جھنڈے میں شامل ہر ہاتھ کا نشان اتحاد، ہم آہنگی اور محبت کا پیغام دے رہا ہے۔
یہ مہم ایک ماہ پر محیط رہی جس میں 23 اسکولوں اور جامعات کے طلبہ، اور 39 مقامات پر موجود افراد نے اپنی شرکت یقینی بنائی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے نے پاکستان آڈیٹوریم دبئی میں منعقدہ خصوصی تقریب میں اس ریکارڈ کی باقاعدہ تصدیق کی۔
تقریب میں پاکستانی سفیر برائے یو اے ای فیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد اور 250 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔
یہ کامیابی پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، ایمیریٹس لوز پاکستان اور معروف فنکارہ روباب زہرہ کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
اس اقدام نے دنیا بھر کو ایک بار پھر یہ پیغام دیا کہ مذہب، قومیت اور زبان سے بالاتر ہو کر انسانیت اور یکجہتی کو فروغ دینا ممکن ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Emirates Loves Pakistan (@emirateslovespakistan)
ہینڈز آف یونٹی مہم نے ثابت کیا کہ مختلف پس منظر رکھنے والے افراد مل کر ایک عظیم مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 324ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3200روپے کے اضافے سے 3لاکھ 54ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 744روپے بڑھ کر 3لاکھ 4ہزار 098روپے کی سطح پر آگئی۔
Post Views: 3