عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرایا جائے، عدالت کا ایک بار پھر حکم
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک بار پھر حکم دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وکلا کی غیر موجودگی میں ‘پولی گرافک ٹیسٹ’ کرانے سے انکار
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کی جانب سے پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ عمران خان کے دونوں ٹیسٹ لے کر 9 مئی کو رپورٹ پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے 3 بار لاہور پولیس کو پولی گراف ٹیسٹ دینے سے انکار کیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 12 مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے عمران خان کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان عید سے قبل رہا ہو سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اے ٹی سی بانی پی ٹی آئی پولی گراف عدالت کا حکم عمران خان فوٹو گرامیٹک وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ٹی سی بانی پی ٹی ا ئی پولی گراف عدالت کا حکم فوٹو گرامیٹک وی نیوز عمران خان کا بانی پی ٹی پی ٹی ا ئی پولی گراف
پڑھیں:
26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کے کیسز سنے جائیں: بیرسٹر سیف
---فائل فوٹومشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز سنے جائیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے بانی کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام مفلوج کردیا، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر ثابت کرتی ہے کہ کیسز جھوٹے ہیں، اگر کیسز میں کچھ ہوتا تو تاخیر نہ کی جاتی، کیسز میں تاخیر کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو قید رکھنا ہے۔