ساہیوال، بیوی نے آشنا سے مل کر خاوند کو زہردے دیا ، موقع پرجاں بحق، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)نواحی چک 87 بارہ ایل میں بیوی نے آشنا اور اس کے دوست سے مل کر خاوند اللہ دتہ کو زہر دے کر ہلاک کر دیا چار ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
(جاری ہے)
واقعات کے مطابق اسی چک کے اللہ دتہ اور اس کی بیوی روبینہ روبی کے درمیان لڑائی جھگڑا رہتا تھا روبینہ نے صداقت سے ناجائز مراسم قائم کر رکھے تھے کہ ملزموں نے اللہ دتہ کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا اور گزشتہ روز صبح ساڑھے آٹھ بجے روبینہ عرف روبی ،صداقت ، عرفان اور نامعلوم ملزم نے زہر سے بھری بوتل زبردستی پلا دی جس سے تڑپ تڑپ کر اللہ دتہ نے جان دے دی۔
پولیس اوکانوالہ بنگلہ نے مقتول کی بہن نوربھری کی مدعیت میں چار ملزموں روبینہ رو بی، صداقت ،عرفان اور نا معلوم ملزم کے خلاف 302 اور 34 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے ملزموں نے مقتول کی موت کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی جو ناکام ہو گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اللہ دتہ
پڑھیں:
دریائے ستلج میں پانی کم ہونے کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی مگر اب بھی بعض مقامات پر کئی کئی فٹ پانی موجود ہے۔
دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی آنے کے باوجود اوچ شریف، تحصیل خیرپورٹامیوالی، تحصیل صدربہاولپور میں درجنوں بستیاں بستور زیرآب ہیں ۔
قادر آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول کی عمارت میں 5 فٹ پانی بھرا ہوا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو ریلیف کیمپ منتقل کردیا گیا ہے، سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعےکھانے کی فراہمی جاری ہے۔
دوسری جانب دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا تھا کہ سیلابی پانی تیزی سے نیچے کی طرف جا رہا ہے اور 24سے 48گھنٹوں میں دریا میں پانی کا بہاؤ معمول پرآنےکی توقع ہے۔
عرفان علی کاٹھیا کے مطابق شجاع آباد اور جلال پورپیروالا کے مقام پر 2 بند پر شگاف پڑا جس کے باعث موٹروے کو بند کرکے مرمتی کام جاری ہے جب کہ گوجرانوالا اور گجرات میں نکاسی کی صورتحال بہتر ہے۔
Post Views: 3