سگریٹ انڈسٹری کی اربوں ٹیکس چوری کو کلین چٹ دینے کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسلام آباد: سگریٹ انڈسٹری میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے. تاہم اس کمیٹی کی تشکیل پر سنگین اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی میں ایسے سینیٹرز کو شامل کیا گیا ہے جن کا براہ راست تعلق سگریٹ انڈسٹری سے ہے. جس سے مفادات کے ٹکراؤ اور جانبداری کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ذیلی کمیٹی میں سینیٹر سرمد علی، سینیٹر فیصل سلیم رحمان اور سینیٹر زیشان خانزادہ کو شامل کیا گیا ہے۔ سینیٹر فیصل سلیم سگریٹ سازی کے کاروبار سے براہ راست وابستہ ہیں جبکہ کمیٹی کے ایک اور رکن سینیٹر زیشان خانزادہ بھی ماضی میں سگریٹ کے کاروبار سے منسلک رہ چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملت، یونیورسل، مارخور ٹوبیکو اور سلیم سگریٹ انڈسٹریز جیسی فیکٹریاں سینیٹر فیصل سلیم کی فیملی کی ملکیت ہیں، جن کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ماضی میں ٹیکس چوری پر کارروائیاں بھی کر چکا ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کی ذیلی کمیٹی میں ایسے اراکین کی شمولیت جن کا براہ راست مفاد ٹوبیکو سیکٹر سے جڑا ہے، خود اس کمیٹی کی غیر جانبداری اور شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر رہی ہے۔ سینیٹر فیصل سلیم اور سینیٹر زیشان خانزادہ کی ذیلی کمیٹی میں نامزدگی کو مفادات کے واضح تصادم سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔
مزید براں، ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ماضی میں بھی سگریٹ انڈسٹری سے متعلق پالیسی سازی میں پارلیمنٹ کا استعمال متنازعہ رہا ہے اور بعض سینیٹرز کے کردار پر سوالات اٹھتے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل سوال یہ ہے کہ آیا سینیٹ کی ذیلی کمیٹی واقعی سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کی تحقیقات کرے گی یا پھر انڈسٹری کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا؟
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سینیٹر فیصل سلیم ذیلی کمیٹی میں سگریٹ انڈسٹری ٹیکس چوری
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی ٹیکس قوانین پر عملدرآمد بڑھانے کیلئے مزید سخت اقدامات کی تجویز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ٹیکس بڑھانے کےلیے مزید سخت اقدامات کی تجویز دیدی۔
نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ بجٹ 26-2025 میں پرتعیش اشیا کی فہرست میں مزید اشیا شامل کرکے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے۔ پرتعیش اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے بڑھانے کی تجویز زیرغور ہے۔
عالمی بینک نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس حکام کے اختیارات کے استعمال میں اضافہ اور شفافیت کے ساتھ ٹیکس چوری روکنے کےلئے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جائے۔
ایٹمی طاقت کا حصول دانشمندانہ فیصلہ تھا' صدر اور وزیر اعظم کی یومِ تکبیر پر قوم کو مبارکباد
ذرائع کے مطابق پی اوایس پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر50 لاکھ کرنے اور ٹیکس چوری پر جرمانے کے ساتھ فوجداری مقدمات درج کرنے کی تجویز دی گئی۔
زرعی ان پٹس اور مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز ہے، درآمدات پر پابندیوں میں کمی کی تجاویز بھی تیار کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ 26-2025 میں سولر پینلز سمیت تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز زیرغور ہے، کھاد، سپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
مزید :