عدالت نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک بار پھر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا جھوٹ پکڑنے والا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں ٹیسٹ لے کر رپورٹ 9 جون کو پیش کی جائے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی ایس پی) لیگل رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ 9 مئی کیسز میں تفتیش کے لیے بانی پی ٹی آئی 2 بار تحریری اور ایک بار زبانی ٹیسٹ کروانے سے انکار کر چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی پر جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت12 مقدمات درج ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی نے 3 بار لاہور پولیس کو پولی گراف ٹیسٹ دینے سے انکار کیا تھا، عمران خان نے وکلاء کی غیر موجودگی میں پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا تھا۔
امریکہ میں 2 ہزار قبل مسیح پرانی زبان بولنے والوں کی تعداد میں اضافہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی ٹیسٹ کروانے پولی گراف
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت،بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان طلب
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی جس میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو طلب کیا گیا ہے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج بروز بدھ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل میں کریں گے، جہاں کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظر عدالت نے کارروائی جیل میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق سماعت صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگی، جس کے لیے تمام ملزمان کو صبح دس بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو بھی مقدمے میں پیشی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے سلسلے میں دو گواہوں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں، جو آج کے روز اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں گے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس 9 مئی کے واقعات سے متعلق ہے، جس میں سرکاری و عسکری تنصیبات پر حملے اور توڑ پھوڑ کے الزامات شامل ہیں۔ سیکیورٹی حکام نے جیل کے اندر اور اطراف سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں، جبکہ عدالتی عملے اور تفتیشی افسران کو بھی وقت پر اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔