2025-11-04@07:07:27 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 7603				 
                «ٹیسٹ کروانے»:
	اسکرین گریب سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر کے باعث دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔دھماکا اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کے دوران ہوا، دھماکے کی آواز زور دار تھی، عمارتیں لرز اٹھیں اور چھتیں متاثر ہوئی ہیں۔ددھماکے کی آواز سن کر وکلاء اور ملازمین سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر آگئے۔کینٹین سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں ہے جہاں پر ملازمین کام کر رہے تھے۔نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، مزید معلومات رپورٹر سے حاصل کرکے شامل کی جارہی ہیں۔
	اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست کے حوالے سے وکیل سلمان اکرم راجہ کو ان سے ملنے کی اجازت دے دی۔بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے کے باعث پابندی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔دوران سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے سوال کیا کہ جن اتھارٹیز نے آنا تھا وہ کہاں ہیں؟بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے 24 مارچ کے آرڈر کے باوجود ملاقات نہیں ہوئی، آج منگل ہے بانی سے ملاقات کا دن ہے، میں نے بانی سے مل کر اس کیس...
	امریکی تاریخ میں پہلی بارنیویارک میئر کے الیکشن پر پوری دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ڈیموکریٹک اور مسلم امیدوار ظہران ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن حریف کرٹس سلوا اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو سے ہے۔ پولنگ سے پہلے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نے حامیوں کےساتھ بروکلین بریج سے سٹی ہال تک مارچ کیا۔  اپنے خطاب میں ظہران ممدانی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مخالفت کو اپنی طاقت قراردیا۔ انہوں نےکہا کہ انکی توجہ نیویارک میں رہائش پرآنیوالے اخراجات کم کرنے پر ہے۔ ممدانی نے نیو یارک میں ریلی کے دوران شہریوں سے ووٹ کی اپیل کردی۔ صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کی جانب سے ممدانی کی مخالفت کے باوجود مسلم امیدوارکے پہلی بار نیویارک شہر کا میئر بننے...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹیکس نظام سخت کرنے کے لیے کراچی تا پشاور پرتعیش زندگی گزارنے والوں کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر پرتعیش طرز زندگی کی نمائش کرنے والوں کی جانچ پڑتال کے لیے اپنی ٹیم کو وسعت دے دی ہے تاکہ بڑے تضادات کا پتا لگایا جا سکے جہاں ٹیکس دہندہ نے جمع کرائے گئے گوشواروں میں بہت کم رقم ادا کی ہو۔   فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی منظوری کے بعد، ٹیکس کے نظام نے پاکستان بھر میں ان لینڈ ریونیو کے ایف بی آر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگز کی مخصوص ڈائریکٹوریٹس میں سات ریجنل لائف اسٹائل مانیٹرنگ...
	سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور کامیاب کارروائیوں کے باعث دہشت گردوں کو دَہائی کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاک فوج کے عزم، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک بھر میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام ہو رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں انسدادِ دہشت گردی کی مؤثر کارروائیوں نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی۔ تحقیقی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی رپورٹ کے مطابق صرف اکتوبر میں پاکستان بھر میں دہشت گردوں کو پچھلے دس سال کی سب سے بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست کے مقابلے میں ستمبر کے مہینے میں دہشتگر حملوں کی تعداد میں 52...
	  پشاور:   خیبر پختونخوا اسمبلی میں سپیشل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس سات گھنٹے تک جاری رہا جس میں صوبے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔  اجلاس میں متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضروریات اور تعاون کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم نے اجلاس کے دوران بتایا کہ کمیٹی کا بنیادی مقصد صوبے میں پائیدار امن قائم کرنا، عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا اور مسائل کا حل افہام و تفہیم کے ذریعے تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی تمام سیاسی قوتیں امن و استحکام کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ اراکین اسمبلی نے اس...
	پشاور‘ باجوڑ‘ شمالی وزیرستان ‘اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ‘ بیورو رپورٹ‘خبر نگار خصوصی) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 4خوارج ہلاک ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپی کے  کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے  دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے مؤثر اور کامیاب آپریشن کیے۔ بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پہلی کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام کے بالمقابل پاک افغان سرحد کے قریب ایک گروہ کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی جو سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے...
	 کراچی:  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رام سوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے قیمتی جان کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہریوں پر گارڈ کی فائرنگ کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف پولیس نے فوراً کارروائی کیوں نہیں کی؟ گورنر سندھ نے فوری قانونی کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاملات کو بگاڑنے کے بجائے افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔
	چیئرمین قدیر گروپ آف کمپنیز خواجہ عتیق احمد کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر رومانیہ کے اسلام اباد میں تعینات سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوینیسکو،رومانیہ کے قونصل جنرل ایڈورڈ رابرٹ پریڈا،سٹیلین کرسٹیان، کانسٹینٹن ایڈرین گلوگا،پاکستان رومانیہ کونسل کیسہیل شمیم
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251104-02-10 کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی خصوصی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو سینٹر کے موقع پرشرکا، غیر ملکی مہمانوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک جامع اور مؤثر سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کل 3372 افسران و اہلکارسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے جن میں 1626 ٹریفک پولیس اہلکار، 186 اسپیشل برانچ افسرانور دیگر شعبہ جات کے تربیت یافتہ اہلکار شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق، ایکسپو سینٹر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں، کسی بھی غیر...
	وزیراعظم نے پی پی سے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کر دی، بلاول کی تصدیق، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق اوراے این پی سمیت جے یو آئی ایف سے بھی رابطوں کا فیصلہ فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی،این ایف سی ایوارڈ میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا اور الیکشن کمیشن بھی مجوزہ ترمیم کا حصہ ہے،ذرائع حکومت 27 ویں آئینی ترمیم لانے کیلئے متحرک ہوگئی۔27 ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ایگزیکٹو کی مجسٹریل پاور...
	شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام (بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک)
	خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیاں، ایشام میںمارے گئے خوارج میں ایک افغان شہری قاسم شامل ہے ٹانک میںخفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران خارجی افغان شہری اکرام الدین عرف ابودجانہ ماراگیا، آئی ایس پی آر خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔فورسز کی بروقت کارروائی سے 2 خوارج جہنم واصل ہو گئے، دونوں دہشتگرد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے وابستہ تھے۔مارے گئے خوارج میں ایک افغان شہری خوارج قاسم شامل ہے، جو افغان بارڈر پولیس میں خدمات انجام دے چکا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-01-19 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا ایک وفد صدر آصف علی زرداری اور ان سے ملاقات کے لیے آیا تھا، جس میں 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے حمایت طلب کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کے قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کا اختیار شامل ہے۔ اس کے علاوہ، ترمیم میں این ایف سی (نیشنل فنانس کمیشن) میں صوبوں کے حصے کے تحفظ کا خاتمہ اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کے نکات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-01-18 شمالی وزیرستان /ٹانک ( مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والوں میں افغان سرحدی فورس کا اہلکار بھی شامل ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے 2 نومبر 2025 کو 2 علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے مؤثر اور کامیاب آپریشن کیے۔سیکورٹی فورسز نے کارروائیوں میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پہلی کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام کے بالمقابل پاک افغان سرحد کے قریب ایک...
	انسداد دہشت گردی فورس اور پولیس نے کرک میں ہائی وے پر ناکہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کوہاٹ ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس کرک نے خفیہ اطلاع پر تخت نصرتی کے علاقے مدکی روڈ پر دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب مشترکہ کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں مسلح دہشت گردوں نے ناکہ بندی کر رکھی ہے اور گزرنے والے مسافروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی سوات کی ٹیموں اور پولیس کی بھاری نفری نے فوری طور پر علاقے کا گھیراؤ کیا۔ پولیس کی موجودگی کا علم ہوتے...
	لاہور کے علاقے مصری شاہ میں پولیو ٹیم پر 20 سے 25 مرد و خواتین کے ایک گروہ نے حملہ کر دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم مقامی اسکول میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پہنچی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق دوپہر تقریباً 12 بجے بچوں کی مائیں اسکول پہنچیں اور پولیو ٹیم سے بحث و تکرار شروع کر دی۔ کچھ دیر بعد خواتین نے اپنے مردوں کو بھی بلا لیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر جھگڑا شروع کر دیا اور لاکھوں روپے مالیت کی ویکسین ضائع کر دی۔ حملے کے دوران ایک پولیو ورکر بھی زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔...
	خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنماؤں کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی باجوڑ کے علاقے کوثر میں کی گئی جس میں دہشتگرد ضیاالدین عرف ابراہیم ادریس کو ہلاک کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ضیاالدین کئی ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں ملوث تھا، جن میں پی ٹی آئی کے رہنما ریحان زیب، اے این پی کے مولانا خان زیب، ڈپٹی کمشنر ناوگئی اور جے یو آئی کے ارکان کے قتل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مارے گئے دہشتگرد پر متعدد پولیس اہلکاروں کے قتل کا بھی الزام تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ضیاالدین طالبان...
	سیکیورٹی فورسز نے 2 علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں تین خوارج کو ہلاک کیا، ٹانک میں بھی افغان خوارج ہلاک ہوا سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والوں میں افغان سرحدی فورس کا اہلکار بھی شامل ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 نومبر 2025 کو دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے مؤثر اور کامیاب آپریشن کیے۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پہلی...
	کراچی کی لانڈھی جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کے واقعے کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زلزلے کے دوران ملیر جیل میں ہنگامہ، 200 سے زائد قیدی فرار، ایک ہلاک انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قیدیوں کا اجتماعی فرار محض زلزلے کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ جیل انتظامیہ کی غفلت، لاپرواہی اور ناقص سیکیورٹی انتظامات نے بھی اس واقعے میں اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کی ذمہ داری 3 جیل افسران پر عائد کی گئی ہے جن میں سپرنٹینڈینٹ ارشد حسین شاہ، ڈپٹی سپرنٹینڈینٹ ذوالفقار پیرزادہ اور اسسٹنٹ سپرنٹینڈینٹ عبداللہ خاصخیلی شامل ہیں۔ واقعے کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں اسسٹنٹ سپرنٹینڈینٹ ملیر جیل مولا بخش سہتو کی مدعیت...
	کراچی سندھ کے تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلیٰ سے صوبائی وزارت بورڈز و جامعات کو منتقل ہوتے ہی پہلی خلاف ضابطہ تقرری کردی گئی ہے۔ میرٹ اور قواعد کو بالائے طاق رکھ کر لاڑکانہ بورڈ کے انسپکٹر آف انسٹی ٹیوشن احمد خان چھٹو کا کراچی کے انٹرمیڈیٹ بورڈ میں تبادلہ کر دیا گیا۔  احمد خان چھٹو کو کراچی انٹر بورڈ کی اہم ترین پوسٹ پر ناظم امتحانات مقرر کردیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر بورڈز و جامعات اسمٰعیل راہو کے اس اقدام سے انٹر بورڈ کے ملازمین میں بےچینی پھیل گئی ہے، ادھر کراچی کے بورڈز میں اندرون سندھ سے مزید تبادلوں و تقرریوں کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پاس جب...
	صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
	سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ  محسن  نقوی نے ضلع شمالی وزیرستان اور ضلع ٹانک میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف الگ الگ کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارتی پشت پناہی یافتہ فتنہ الخوارج کو شکست دینا پاکستان کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔   پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں  صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک “عزمِ استحکام” کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پاکستان اپنے دفاع،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے شمالی وزیرستان میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں تین بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کردیئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارج کا گروپ ایشام سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا ، سیکیورٹی فورسز نے نقل و حرکت کا پتہ لگا کر بروقت ایکشن لیا ، ہلاک ہونے والے دو خوارج میں سے ایک کی افغان شہری قاسم کے نام سے شناخت ہوئی جو افغان بارڈر پولیس میں ملازم بھی تھا ۔ دوسری کارروائی ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں اکرام الدین عرف ابو دجانہ نامی ایک افغان خارجی مارا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ...
	تین روز قبل ایف آئی اے نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے سابق فیس بک پیج ایڈمن اور پیپلزپارٹی کے دیرینہ جیالے مہدی جو کو گرفتار کر لیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ گورنر کے فیس بک پیج کو جعلی دستاویزات کے ذریعے ڈیلیٹ کروا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار پیپلز پارٹی کے ترجمان خواجہ مہدی جو کا مذید چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ مہدی جو پر گورنر گلگت بلتستان کے تصدیق شدہ فیس بک پیج ڈیلیٹ کروانے کا الزام ہے۔ تین روز قبل ایف آئی اے نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے سابق فیس بک پیج ایڈمن اور پیپلزپارٹی کے دیرینہ جیالے مہدی جو...
	افغانستان سے دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک، افغان بارڈر فورس کا اہلکار بھی شامل
	سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والوں میں افغان سرحدی فورس کا اہلکار بھی شامل ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 نومبر 2025 کو دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے مؤثر اور کامیاب آپریشن کیے۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پہلی کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام کے بالمقابل پاک افغان سرحد کے قریب ایک گروہ کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی جو سرحد عبور کرنے...
	وفاقی وزیرِ ریلوے سے ریکٹر نمل یونیورسٹی کی ملاقات، مارگلہ اسٹیشن کے ترقیاتی مواقع اور ریلوے کی جدید کاری و ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال
	وفاقی وزیرِ ریلوے سے ریکٹر نمل یونیورسٹی کی ملاقات، مارگلہ اسٹیشن کے ترقیاتی مواقع اور ریلوے کی جدید کاری و ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز(نمل )کے ریکٹر شاہد محمود کیانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مارگلہ ریلوے اسٹیشن کے امکانات اور اس کے گردونواح میں آئندہ ممکنہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیرِ ریلوے نے واضح کیا کہ مارگلہ اسٹیشن کو ایک جدید، عوامی اور کاروباری مرکز کے طور پر ترتیب دینے کی منصوبہ بندی جاری ہے، جس میں ماڈل ریسٹورنٹس، تزئین و آرائش، بہتر عوامی سہولیات اور ماڈل فوڈ اسٹریٹ شامل ہیں۔  ان منصوبوں...
	افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان سرحدی فورس کے اہلکار سمیت تین خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025  سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2نومبر 2025 کو دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے موثر اور کامیاب آپریشن کیے۔سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پہلی کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام کے بالمقابل پاک افغان...
	طالبان دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں، پاکستان اپنی سیکیورٹی خود یقینی بنائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کی ذمہ داری اور ضمانت مسلح افواج ہیں اور یہ ضمانت کسی بیرونی دارالحکومت یا کابل کو نہیں دی جا سکتی، دہشت گردی، منشیات کی کشتکاری اور غیر ریاستی عناصر کے ساتھ مل کر کام کرنے والے گروپس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔سینئر صحافیوں کو بریفنگ  دیتے ہوئے  جنرل احمد شریف نے  کہا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کی آمد پر جشن نہیں منایا  اور واضح کیا کہ ریاستی اداروں کا رویہ واضح ہے،  ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، ملک کی سکیورٹی کا نظم و...
	باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، پی ٹی آئی اور اے این پی رہنما کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا
	فائل فوٹو  باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں کوثر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگرد ضیاءالدین عرف ابراہیم ادریس مارا گیا، دہشتگرد ضیاءالدین متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں ملوث تھا۔دہشتگرد پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب، اے این پی کےمولانا خان زیب، ڈپٹی کمشنر ناوگئی اور جے یو آئی کے ارکان کے قتل میں بھی شامل تھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد نے متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا، دہشت گرد ضیاء الدین طالبان کے کابل پر قبضے سے قبل افغان جیل میں قید...
	چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے وفد نے صدر آصف علی زرداری اور مجھ سے ملاقات کی۔انہوں بتایا کہ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید بتایا کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی 27 ویں ترمیم میں شامل ہے، تجاویز میں آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی کی...
	ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
	وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ ملک میں  توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔ پیر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ...
	چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا۔ لیگی وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں ہماری حمایت مانگی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کا اختیار شامل ہے۔ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کے...
	سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر عائد پابندی کے خلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر نمٹا دی۔ کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کے خلاف درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے قرار دیا کہ پابندی کے خلاف پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کریں، اگر ریلیف نہیں ملتا تو پھر عدالت میں درخواست دائر کی جائے۔  قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر احمد راجپوت نے ٹی ایل پی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے جو درخواست دائر کی ہے، وہ کس سیکشن کے تحت دائر کی ہے، اس میں درخواست گزار کون ہے؟ وکیل درخواست گزار کا جواب سننے کے بعد عدالت عالیہ نے...
	 کراچی:  ایشیا کے سب سے بڑے انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025  میں شرکت کیلئے لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم سنگاپور روانہ ہوگئی۔  اسکواڈ کی قیادت اکیڈمی کے صدر شیخ عبدالرحمن کر رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں انڈر 8، انڈر 10، انڈر 12، انڈر14 اور انڈر16 کے ایونٹس میں 13ممالک کی 160 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ 2 نومبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 9 نومبر تک کھیلا جائے گا جس کے 15 ویں ایڈیشن میں  پہلی مرتبہ پیرا فٹبال مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ منگل کو چھوا چو کانگ فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
	وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگی وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست
	پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی اور مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پی پی پی کی حمایت کی درخواست کی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی تفصیلات اپنے سرکاری ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے وفد نے آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پیش کیں، جن میں کئی اہم اور حساس نکات شامل ہیں۔ بلاول بھٹو کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر آصف علی زرداری اور مجھ سے ملا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی سے 27ویں...
	چین نے بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو سابق اعلیٰ سرکاری افسران کو کمیونسٹ پارٹی سے بے دخل کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مرکزی کمیشن برائے انسدادِ بدعنوانی کے مطابق کارروائی کا نشانہ بننے والوں میں وانگ جیان جون، جو چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے سابق نائب چیئرمین تھے، اور شو شیان پِنگ، نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے سابق نائب ڈائریکٹر تھے شامل ہیں۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عہدیداران نے مبینہ طور پر رشوت لی اور اپنے عہدوں کا ذاتی مفاد کے لیے ناجائز استعمال کیا۔ کمیشن نے ان کے کیسز کو “سنگین نوعیت کے” اور “منفی اثرات کے حامل” قرار دیا ہے۔ دونوں افسران کے خلاف تحقیقات...
	ہنگو:دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے قریب سیکورٹی اہلکار و مقامی افراد جمع ہیں، چھوٹی تصویر میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے مسائل حل کرنے پر بھر توجہ دے رہی ہے ڈینگی وائرس سے بچاو کے لیے اسپرے کرائے جارہے ہیں ہم صرف باتیں نہیں کام کرنے پر بھی یقین رکھتے ہیں یہ بات انھوں نے ٹنڈوجام راول ہاوس میں اپنے حلقے کی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کہی انھوں نے میں اپنے حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا خود جائزہ لے رہا ہوں اور ان میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انھوں نے کہا کہ ہم صرف باتوں پر نہیں کام پر بھی یقین رکھتے ہیں اور میرا حلقہ اس کامنہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251103-05-6 قاضی احمد( نمائندہ جسارت)قاضی احمد اور اسکے گردونواح میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور منشیات کے روک تھام کے لئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے ضلعی صدر زین بھٹو خمیسوبھنڈ شاھنواز خاصخیلی محسن راھو بھائی خان عمرانیہ زوھیب لاکھو ودیگر کی قیادت میں نواب علی محمد اسٹاپ پر ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ھو ہے رھنماوں نے کہاکہ نواب ولی محمد قاضی احمد اور آسکے گردونواح میں بدامنی عروج پر ھے آئے روز ھونے والی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات سرعام فروخت ھونے سے نوجوان نسل تباہ ھوکررہ گئی ھے۔ سیف اللہ
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے پاکستان ہاؤس جدہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز بزنس مین اور سماجی رہنما عقیل آرائیں کو کمیونٹی کی نمایاں خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ عقیل آرائیں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے فلاحی و سماجی امور میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔عقیل آرائیں نہ صرف ایک کامیاب بزنس مین ہیں بلکہ ایک سرگرم سماجی کارکن بھی ہیں، جو ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کی بہتری، اتحاد اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کی فلاحی کاوشوں سے متعدد ضرورت مند خاندان مستفید ہو چکے ہیں، جب کہ وہ مختلف سماجی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیتے ہیں۔ تقریب کے دوران قونصل جنرل...
	ویب ڈیسک : فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر کے امیدوار کےلیے 8،10 نام سامنے آرہے ہیں، گورنر کا عہدہ میری جائیداد نہیں، یہ پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے۔ نجی چینل پر  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے کسی کو گورنر لگایا جائےگا تو پتا چل جائےگا، خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے۔موجودہ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ آئین میں ہے کہ کس صورتحال میں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے، چاہتے ہیں صوبے اور وفاق کے درمیان تناؤ نہ ہو، مسائل حل ہوجائیں۔انھوں نے کہا کہ اے پی سی میں مجھے، سابق گورنرز اور سابق وزرائے اعلیٰ کو دعوت دی گئی ہے، سابق...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر: آئی بی اے سکھر یونیورسٹی نےایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا۔وائس چانسلر ڈاکڑ آصف شیخ کے مطابق نتائج سے متعلق 2 ہزار ای میلز موصول ہوئی تھیں تاہم نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔حتمی نتائج کے مطابق 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے۔نتائج کے مطابق 14 ہزار 300 امیدوار 55 فیصد (99) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہو سکے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 17 ہزار 123 امیدوار 50 فیصد (90) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہوئے۔اس طرح 56 فیصد...
	ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس...
	مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025  سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروائیں گے۔وزیر اعلی سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سندھ سے سابق ایم این اے سیف الرحمان کر رہے تھے۔ وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے ذاتی خرچے پر ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر سہیل آفریدی...
	—فائل فوٹوز آئی بی اے سکھر یونیورسٹی نے آج (اتوار کو) ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج جاری کر دیے۔آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکڑ آصف شیخ کے مطابق نتائج سے متعلق 2 ہزار ای میلز موصول ہوئی تھیں تاہم نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔حتمی نتائج کے مطابق 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے ایم ڈی کیٹ 2025 کا انعقاد منصفانہ، شفاف، قائمہ کمیٹی کا اظہار اطمینان نتائج کے مطابق 14 ہزار 300 امیدوار 55 فیصد (99) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہو...
	سکھر(نمائندہ خصوصی )آئی بی اے سکھر یونیورسٹی نے آج (اتوار کو) ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج جاری کر دیے۔آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکڑ آصف شیخ کے مطابق نتائج سے متعلق 2 ہزار ای میلز موصول ہوئی تھیں تاہم نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔حتمی نتائج کے مطابق 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے۔ نتائج کے مطابق 14 ہزار 300 امیدوار 55 فیصد (99) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہو سکے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 17 ہزار 123 امیدوار 50 فیصد (90) یا اس...
	بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان مقررکیا گیا ہے ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے مشرف علی زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف زیدی کا آنا ہماری ٹیم کیلئے ایک بہترین اضافہ ہے۔گزشتہ چند مہینوں کے دوران مشرف علی زیدی کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا، آئندہ بھی اس اشتراک کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔امید ہے یہ...
	شمالی وزیرستان میں پاکستان،افغانستان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خوارج کے خلاف کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج میں سے ایک کا تعلق افغان طالبان سے ہے۔مزید بتایا گیا کہ کامیاب کارروائی میں مزید 2 خوارج کے ہلاک اور 4 سے 5 کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ قبل ازیں خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے...
	شمالی وزیرستان(اسٹاف رپورٹر) پاکستان،افغانستان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خوارج کے خلاف کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج میں سے ایک کا تعلق افغان طالبان سے ہے۔ مزید بتایا گیا کہ کامیاب کارروائی میں مزید 2 خوارج کے ہلاک اور 4 سے 5 کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔قبل ازیں، خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر آئی ای ڈی حملے کے...
	مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025  سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران عوامی فلاح کے منصوبوں، امن و امان، روڈز کی بحالی، ستھرا پنجاب، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے پنجاب بھر میں 20 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی پر وزیر اعلی مریم نواز شریف کو سراہا۔ارکان اسمبلی نے جدید کیتھ لیب کے قیام اور الیکٹرو بسز لانچ کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت کو...
	پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو امریکی آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔امریکی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ملکی ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی اور آپریشنل معیار کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں...
	پپیلزپارٹی کے صوبائی قائدین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت اور بجلی پیداوار کے بڑے وسائل موجود ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت اور بجلی کی پیداوار کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے جس نے نہ صرف علاقے میں تعمیر و ترقی ہوگی بلکہ نوجوان کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی قائدین، سابقہ و متوقع ٹکٹ ہولڈرز، ڈویژنل، صوبائی اور ضلعی تنظیموں کے صدور کی گلگت میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کے اہم مسائل کے...
	عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے کنوینر شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 شریانوں کی بندش کے باعث ان کے دل میں 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں، عوام پاکستان پارٹی کے شریک بانی مفتاح اسمٰعیل نے بتایا ہے کہ سابق وزیاراعظم کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ آرام کررہے ہیں۔پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ہفتے کی صبح کندھے میں درد کی شکایت کی تھی اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے دل سے متعلق مسئلہ تشخیص کیا۔ترجمان نے کہا کہ ’ڈاکٹروں نے بروقت علاج فراہم کیا، جس کے بعد ان کی طبی...
	 وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد...
	یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025  سب نیوز جدہ(رپورٹ: خالد نواز چیمہ) پاکستانی کمیونٹی کی معروف و ہر دلعزیز شخصیت، سابق مشیر برائے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری اظہر عباس وڑائچ کے ماموں و سسر چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم (مرحوم ساکن ٹھٹھہ فقیراللہ، وزیر آباد) کے انتقال پر یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے ایک پُراثر اور باوقار تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا   یہ نشست جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رہنماؤں،پاکستاں قونصلیٹ کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافتی برادری کی نمایاں موجودگی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں قونصل جنرل...
	قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔بابر اعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔شاندار کارکردگی پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ مئی 2024 کے بعد...
	قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر نہ صرف ٹیم کو کامیابی دلائی بلکہ ایک معنی خیز پیغام کے ذریعے اپنی خاموشی بھی توڑ دی۔ بابر اعظم نے میچ کے اگلے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا: ’شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے۔ اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا‘۔ یہ پیغام ان کے مداحوں اور ناقدین، دونوں کے لیے واضح اشارہ تھا کہ بابر ایک بار پھر اعتماد کے ساتھ میدان میں واپس آ چکے ہیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے 47...
	وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ Very well-played boys in Green! Congratulations to our team for a brilliant performance against South Africa. My commendation for Chairman PCB @MohsinnaqviC42 and his team for their great efforts. — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 2, 2025 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر...
	پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بی ڈی یو، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تمام ملزمان کو حوالات سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کلیئرنس آپریشن کا عمل جاری ہے۔ سی...
	پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے بارودی مواد پھٹ گیا، ایک اہلکار جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025  سب نیوز  پشاور (آئی پی ایس) پشاور کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث بارودی مواد پھٹنے سے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ تھانے کی عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا مال خانہ میں ہوا، جہاں مقدمات میں برآمد ہونے والا بارودی مواد رکھا گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتش زدگی شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی جس کے نتیجے میں بارودی مواد پھٹ گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری، فائر بریگیڈ اور...
	کراچی، مظفر آباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام جاری ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے اور تحریک عدم اعتماد آج بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔  ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے، فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں۔  ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا، پیپلز پارٹی کے اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ حلقے میں کیسے جائیں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی اراکین اسمبلی...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی کے نامزد قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود اچکزئی کی تقرری مزید مشکلات کا شکار ہو گئی۔ آزاد ارکان کی طرف سے تقرری کے لئے عرضداشت کی وصولی کا اعلامیہ اسپیکر چیمبر سے تاحال جاری نہیں ہوا جو گزشتہ ماہ دائر کی گئی تھی۔درخواست ابھی اسپیکر سردار ایاز صادق کے روبرو پیش نہیں ہوئی جو اہم غیر ملکی دورے پر تھے۔  تحریک انصاف کے بانی کے نامزد قومی اسمبلی کے لئے قائد حزب اختلاف پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کا تقرر مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔  گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کے ستر سے زیادہ آزاد ارکان کے مبینہ دستخطوں سے ایک عرضداشت اسپیکر سیکریٹریٹ میں دائر کی...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو امریکی آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔امریکی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ملکی ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی اور آپریشنل معیار کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں کا بھی معائنہ کریں گے جو مستقبل میں پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ...
	 24  نیوز : پشاور میں سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹ گیا۔  دھماکے کے بعد مال خانے میں موجود ایمونیشن کو بھی آگ لگ گئی۔ سی ٹی ڈی تھانے میں موجود عملے اور قیدیوں کو باہر نکال لیاگیا۔  سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں۔   ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔   بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار   پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔  
	افغانستان کے ساتھ حالیہ سیکیورٹی مذاکرات اور سرحدی رابطوں کے حساس مرحلے میں پشاور کے یونیورسٹی روڈ پر واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکا ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کی کارروائی اور سیکیورٹی اقدامات ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق واقعے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، اور تھانے میں موجود تمام ملزمان کو حفاظتی اقدام کے طور پر سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا۔ دہشتگردی کے تناظر میں واقعہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں ترکیہ کے 102 ویں یوم جمہوریہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ترک قونصل جنرل ارگل کادک، دیگر عہدیداروں نے شرکت کی، تقریب میں پاک، ترکیہ دوستی کے رنگوں کی نمائش کی گئی، جہاں طلبا نے فن کے ذریعے اس رشتے کی اہمیت کو اجاگر کیا، ترک تاریخ، ثقافت پر پروگرام کے علاوہ دوستی پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جب کہ تصاویری نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا، ساتھ ساتھ طلبا نے فوڈ فیسٹیول کا میلہ بھی سجایا، جہاں شرکاء ترک پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ پاک، ترکیہ تعلقات مشترکہ تاریخ و باہمی احترام پر قائم ہیں،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بظاہر سطح آب پر کوئی زیرو بم نظر نہیں آتا، حالات معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ملکی حالات سے مطمئن مسلسل بیرونی دوروں میں مصروف ہیں اور سنا ہے کہ انہوں نے برادر بزرگ میاں نواز شریف کے بیرونی دوروں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ ان دوروں کے نتیجے میں بڑی حوصلہ افزا باتیں سامنے آرہی ہیں لیکن رزلٹ بالکل الٹ نکل رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے حالات ناساز پا کر دھڑا دھڑا پاکستان چھوڑ رہی ہیں اور اب تک سترہ بڑی کمپنیاں اپنا کاروبار سمیٹ کر پاکستان سے رخصت ہوچکی ہیں۔ تاہم وزیراعظم شہباز شریف مطمئن ہیں کہ حالات قابو میں ہیں اور معیشت...
	سٹی42: سندھ بار کونسل کے الیکشن میں صوبائی وزیر ہار گئے۔ شہید بینظیر آباد کی بار نے  صوبائی ھکومت کے اہم وزیر کو مسترد کر دیا۔ کسندھ بار کونسل کے الیکشن کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔  اب تک سامنے آنے والے نتائج میں سے دلچسپ نتیجہ شہید بینظر آباد (نوابشاہ) سے آیا ہے جہاں سندھ بار مین رکن کی نشست پر الیکشن لڑنے والےصوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار ہار گئے۔   بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار  سندھ بار کونسل کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق   صوبائی وزیر داخلہ و قانون ضیاء الحسن لنجار کو شکست ہو گئی ہے۔ ضیاء الحسن لنجار شہید بینظیر آباد سے امیدوار تھے۔...
	درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین میں قائم مقام گورنر کا دائرہ اختیار طے ہے، قائم مقام گورنر 2015ء کے قانون کے تحت گورنر ہاؤس استعمال نہیں کر سکتا، سندھ ہائیکورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کر کے درخواست نمٹائی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر کی غیر موجودگی میں اسپیکر صوبائی اسمبلی کو مکمل رسائی دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست پر 5 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 3 نومبر کو سماعت کرے گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس کی مکمل رسائی کا حکم دیا تھا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کے...
	گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر کی غیر موجودگی میں اسپیکر صوبائی اسمبلی کو مکمل رسائی دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست پر 5 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 3 نومبر کو سماعت کرے گا۔سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس کی مکمل رسائی کا حکم دیا تھا۔ گورنر ہاؤس میں دفاتر کو تالہ لگانے کا معاملہ، اویس قادر شاہ عدالت پہنچ گئےگورنر سندھ کے دفتر کو تالہ لگانے پر قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری...
	اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )فوڈ اتھارٹی نے عمل نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کی نشاندہی کیلیے عوام سے بھی مدد مانگ لی، سخت ایکشن کا عندیہ۔وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملے کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔ ایس او پیز کے مطابق کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ...
	سٹی 42 : شہرِ قائد میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایس آر اے کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔   ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈاکس مچھر کالونی کےعلاقے میں کی گئی، جہاں سے ایس آر اے کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت سرمد علی رضا اور غنی اللہ عرف غنی امان چانڈیو کے نام سے ہوئی، جن کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔   بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار  سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ایس آر...
	 فائل فوٹو  پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کرنے پاکستان پہنچے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام شعبوں کے سربراہان کو امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔امریکی فیڈرل ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی کا جائزہ لے گی، امریکی فیڈرل ایوی ایشن ٹیم پاکستانی طیاروں کا جائزہ لے گی۔ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیش رفت اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پرسیشن انجینئرنگ شعبہ کو یکم مئی 2025 سے پاک فضائیہ کے...
	فورسز کی موثر کاروائیاں،عسکریت پسندوں کو اکتوبر میں تباہ کن نقصانات کا سامنا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025  سب نیوز  اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں اکتوبر کے مہینے میں عسکریت پسندوں کو گزشتہ 10 سال میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے، کیوں کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پیش رفت ستمبر میں عسکریت پسندوں کے دبا میں آنے کے بعد سامنے آئی ہے، جب 69 حملے ریکارڈ ہوئے تھے، اور اگست کے مقابلے میں...
	ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں کردار ادا کریں۔   نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں تاکہ ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھ سکے۔  ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرے۔  بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار   رانا ثناءاللہ...
	---فائل فوٹو  وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پر قبضہ نہیں ہوگا، نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پہلے چالیس، چالیس سال زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں چلتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے، اب قبضے کے ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا، مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو حقیقت میں’ریاست ہوگی ماں‘ جیسا ماڈل بنا رہی ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسی کو غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش، شہریوں میں خوف پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی، پنجاب کے عوام اور ان کے حقوق کا...
	ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں تاکہ ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھ سکے۔ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرے۔  بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار   رانا...
	لاہور ( نیوزڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں غریب اور کمزور طبقے کی زمینوں پر قبضے کا مستقل خاتمہ کر دیا، نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے قبضہ مافیا کا ہمیشہ کے لیے راستہ روک دیا گیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ماضی میں 40، 40 سال تک زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں چلتے رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے جبکہ اب اس آرڈیننس کے تحت ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں یقینی بنایا جائے گا۔  انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کے نظام کو حقیقت میں “ریاست ہو گی ماں” کے تصور پر استوار کر رہی ہیں، جہاں عوام کے...
	سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
	 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کے بعد جھوٹی معلومات اور پروپیگنڈے کی مہم شروع کر دی ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بھارتی میڈیا پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمیشہ بے بنیاد دعوے کرتا رہا، کبھی کہا گیا کہ لاہور بندرگاہ تباہ کر دی گئی اور کبھی ملتان بندرگاہ پر حملے کے دعوے سامنے آئے، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک شخص اعجاز ملاح کو گرفتار کیا اور بھارتی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے اسے پاکستان کے خلاف کام کرنے پر مجبور کیا۔ اعجاز ملاح کو...
	آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے تحت ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحان میں کراچی کے طلبہ نے سندھ بھر میں سبقت حاصل کرلی۔آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔ایم ڈی کیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز سے اے ون اور اے گریڈ لانے والے طلبہ کی اکثریت یعنی 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے۔نتائج کے مطابق 14300 امیدوار 55 فیصد...
	چین نے اپنا نیا خلائی مشن شین ژو 21 کامیابی سے روانہ کردیا۔ خبرایجنسی کے مطابق یہ مشن تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے بھیجا گیا ہے اور اس میں تین خلاباز شامل ہیں، جن میں چین کے سب سے کم عمر خلاباز بھی شامل ہیں۔  مشن کو شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا، جہاں راکٹ نے مقررہ وقت پر کامیابی سے اڑان بھری۔ چینی خلائی ادارے کے مطابق خلاباز تقریباً چھ ماہ تک خلا میں قیام کریں گے اور اسٹیشن پر مختلف سائنسی تجربات اور سسٹمز اپ گریڈز انجام دیں گے۔ یہ مشن سال 2022 میں تعمیر ہونے والے تیانگونگ خلائی مرکز سے روانہ ہونے والا ساتواں خلائی مشن ہے۔ چینی حکام نے...
	لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی (DIC) کا شہری کو سکیورٹی فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس امجد رفیق نے شہری سیف علی کی درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں قرار دیا گیا ہے کہ ڈی آئی سی کی رپورٹ محض سفارشاتی حیثیت رکھتی ہے جبکہ حتمی اختیار پولیس کو حاصل ہے۔  عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کسی بھی شہری کو جان کے خطرے کی صورت میں خود تحفظ فراہم کرنے کی مجاز ہے، آئین کے تحت شہریوں کی جان کا تحفظ مشروط نہیں، ریاست کو ہر قیمت پر اپنے شہریوں کی جان...
	وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے مؤثر پالیسیاں تشکیل دینی چاہییں۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان کو سبق سیکھا دیا ہے، مزید دہشتگردی برداشت نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اور گورننس کے معاملات کو بہتر بنائے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے...
	سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی نکل آئی، مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں نیوم سٹی کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے تعلق نہیں ہے۔  ویڈیو بنانے والے شخص نے بتایا کہ اسکائی اسٹیڈیم کی وائرل ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور محض تخیلاتی ہے۔ مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034ء ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا، اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیو بنانے والے شخص نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ صرف ایک...
	کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ سندھ کے تمام اضلاع کے طلبہ پر بازی لے گئے اور پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔ آئی بی اے سکھر کے ایم ڈی کیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز سے اے ون اور اے گریڈ لانے والے طلبہ کی اکثریت یعنی 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے۔   شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر و سابق ایم این اے فہیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ صوبائی حکومت و شہری حکومت نے شہر قائد کو لاوارث بنا دیا ہے، سڑکیں تباہ حال ہیں، نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہے، جبکہ شہریوں پر چالانوں کی یورپی طرز کی پالیسی نافذ کی گئی ہے جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ای چالان سسٹم نافذ کرنے سے پہلے حکومت کو کراچی کو کم از کم بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنا چاہئے۔ شہر میں جگہ جگہ گڑھے، ٹوٹے پھوٹے روڈ، ابلتے گٹر اور بے قابو ٹریفک...
	ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا۔ چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 152 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ مہمان ٹیم کی جانب سے اکیم اگسٹ اور کپتان روسٹن چیز 50، 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عامر جینگو 34، برینڈن کنگ 8 اور ایلک ایتھاناز 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مہدی حسن اور نسم احمد نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم 20 اوورز میں 151 رنز...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے شہر بکنگھم شائر میں چوروں نے منٹوں کے اندر کرین کے ذریعے اے ٹی ایم مشین اکھاڑ کر لے جانے کی حیران کن واردات انجام دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔واقعہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے اے ٹی ایم کو ایک منی ٹرک میں رکھ کر فرار حاصل کیا اور منظر انتہائی تیز رفتار اور منظم دکھائی دیا۔حاملِ شہادت خاتون نے بتایا کہ اس واقعے کے فوراً بعد اس کی بیٹی نے شور سنا اور جب باہر دیکھا تو کرین کے ذریعے اے ٹی ایم کو کھینچا جا رہا تھا، واقعے میں چند منٹ ہی لگے اور حملہ انتہائی تیز انداز میں مکمل کیا گیا۔ واقعہ...
	وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے موجودہ نظام میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لوگ موجود ہیں، افغان طالبان نے ان کو پناہ دی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کے دوران وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے لیے مانیٹرنگ کا میکنزم افغان طالبان کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ بھی یہی ہے کہ جو لوگ افغانستان سے بارڈر کراس کرکے پاکستان میں دراندازی کرتے ہیں اور تباہی پھیلاتے ہیں، ان لوگوں کو روکنے کے لیے ہمیں ایک میکنزم چاہیے یا افغان طالبان اپنے طور پر ان کو روکیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے کہنے پر دہشتگردی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہی کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے کشمیر کے عوام کی آواز رہی ہے اور عالمی سطح پر بھی کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کرتی آئی ہے،  بطور وزیرِ خارجہ انہوں نے کشمیری عوام کا مؤقف بین الاقوامی فورمز پر بھرپور انداز میں پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور کشمیر کی تاریخ گہرے تعلق کی عکاس ہے، آزاد کشمیر میں پارٹی کی جیت کو راتوں رات شکست میں تبدیل کیا گیا جس کے نتیجے میں سیاسی خلا پیدا ہوا۔ ان...