دل کی بیماری میں مبتلا بھارت سے بغیر علاج واپس آئے 9 سالہ عبداللّٰہ کی سرجری کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
بھارت سے بغیر علاج واپس آنے والے دل کی پیدائشی بیماری میں مبتلا 9 سالہ بچے عبداللّٰہ کی اوپن ہارٹ سرجری کردی گئی۔
بچوں کے والد شاہد علی نے بتایا کہ عبداللّٰہ کی آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سرجری کردی گئی۔
بچوں کے دل کے علاج کیلئے بھارت جانے والی فیملی وطن واپس پہنچ گئیپہلگام واقعے پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی وطن واپس پہنچ گئی۔
شاہد علی نے بتایا کہ عبداللّٰہ کی 7 سالہ بہن منسا کی انجیو پلاسٹی کردی گئی، اوپن ہارٹ سرجری 6 ماہ بعد کی جائے گی، آرمی چیف، وفاقی وزیر صحت و دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ دل کی پیدائشی بیماری میں مبتلا بچوں کو لے کر ان کے والدین علاج کیلئے بھارت لے کر گئے تھے، پہلگام حملے کے بعد بھارت نے دونوں بچوں کو بغیر علاج واپس بھیج دیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، لڑکے سے بدفعلی کا الزام، 8 سالہ بچی ونی کردی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں لڑکے سے بدفعلی کے الزام میں 8 سالہ بچی ونی کردی گئی۔
ڈی آئی خان پولیس کے مطابق علاقہ پنچایت نے متاثرہ لڑکے سے ملزم کی 8 سالہ بہن کا نکاح کرادیا ہے۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل 2 ملزمان نے 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی تھی، پنچایت نے ان میں سے ایک ملزم کی بہن کو متاثرہ لڑکے کے ساتھ ونی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔
ڈی آئی خان پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنچایت نے متاثرہ لڑکے اور بچی کا نکاح کرایا ہے، نکا ح خواں سمیت پنچایت کے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔