بھارت میں عالمی مقابلہ حسن: مبینہ ہراسانی پر مس انگلینڈ ایونٹ چھوڑ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
بھارت کے شہر حیدرآباد میں مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے پر مس انگلینڈ نے مس ورلڈ کے مقابلے کو خیرباد کہہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقابلہ حسن جیتنے والی بھارتی حسینہ ریچل گپتا کا پاک، بھارت تعلقات پرجذباتی نوٹ
بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ مس انگلینڈ میلا میگی نے الزام لگایا کہ انہیں حیدرآباد میں قیام کے دوران ہراساں کیا گیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی جس نے برطانیہ اور ہندوستان دونوں میں سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
مس انگلینڈ 2024 میگی 7 مئی کو انٹرنیشنل ایونٹ کے لیے حیدرآباد پہنچی تھیں تاہم وہ 16 مئی کو برطانیہ واپس چلی گئیں۔
برطانوی ٹیبلائڈ دی سن کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی ہراسانی کا تذکرکہ کیا اور یہ بھی الزام لگایا کہ مقابلے میں حصہ لینے والوں کو میک اپ میں رہنے اور دن بھر حتیٰ کہ ناشتے کے دوران بھی بال گاؤن میں رہنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔
یہ تنازعہ اس وقت مزید گہرا ہو گیا جب میگی نے دعویٰ کیا کہ مقابلہ کرنے والوں کو ان کی مالی مدد کے لیے شکر گزاری کے اظہار کے طور پر درمیانی عمر کے مرد اسپانسرز کے ساتھ گھلنے ملنے کے لیے کہا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں وہاں گئی لیکن ہم سب کو وہاں تماشا دکھانے والے بندروں کی طرح بیٹھنا پڑا۔
مزید پڑھیے: ارجنٹائن کی 60 سالہ خاتون نے مقابلہ حسن جیت کر سب کو حیران کردیا
ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اور بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے ایک بیان جاری کیا جس میں مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کی مذمت کی گئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ میگی آپ ایک بہت مضبوط خاتون ہیں اور مجھے واقعی افسوس ہے کہ آپ کو ہماری ریاست تلنگانہ میں اس سے گزرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں خواتین کا احترام کرنے کا بھرپور کلچر ہے لیکن بدقسمتی سے آپ نے جو تجربہ کیا وہ حقیقی تلنگانہ کی نمائندگی نہیں کرتا۔
وزیر نے کہا کہ ایک بچی کے باپ کے طور پر میری خواہش ہے کہ کسی بھی عورت یا لڑکی کو کبھی بھی اس طرح کے خوفناک تجربات سے نہ گزرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ میں مس انگلینڈ میگی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔
دوسری جانب مس ورلڈ آرگنائزیشن نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے میگی کی رخصتی کی وجہ خاندانی ہنگامی صورتحال کو قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: شوہر نے 7سال کی عمر میں مجھےمس ورلڈ جیتتے ہوئے دیکھا، پریانکا چوپڑا
میگی کی رخصتی نے خوبصورتی کے مقابلوں اور خواتین کے ساتھ ان کے سلوک پر طویل عرصے سے تنقید کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔ دریں اثنا اب میگی کے مس انگلینڈ کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہنے والی شارلٹ گرانٹ مس ورلڈ کے فائنل میں انگلینڈ کی نمائندگی کریں گی۔ یہ مقابلہ 31 مئی کو عالمی سطح پر براہ راست نشر ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حیدرآباد بھارت صوبہ تلنگانہ عالمی مقابلہ حسن مس انگلینڈ میگی مس ورلڈ آرگنائزیشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حیدرا باد بھارت صوبہ تلنگانہ عالمی مقابلہ حسن مس انگلینڈ میگی مس ورلڈ آرگنائزیشن مس انگلینڈ مقابلہ حسن کے لیے
پڑھیں:
کراچی، پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں صباء سینیما کے قریب پولیس اور مبینہ اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں ہے۔
پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا، جبکہ دوسرے کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سراج احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت محمد فہیم تونیو کے طور پر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے، جو ممکنہ طور پر جرائم میں استعمال ہو رہی تھی۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے، جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور گرفتار ملزمان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا پتہ چلایا جا سکے۔