نئی دہلی(نیوز ڈیسک)مس انگلینڈ 2024 مِلا میگی نے بھارت میں ہونے والے مس ورلڈ مقابلے سے اچانک علیحدگی اختیار کرلی۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق مِلا میگی نے مقابلے کے منتظمین پر الزام لگایا کہ انہوں نے انہیں ’پرفارمنگ منکی‘ کی طرح پیش کیا اور تقریب کے دوران انہیں ایسا محسوس کروایا گیا جیسے وہ ’جسم فروش‘ ہوں۔

خیال رہے کہ یہ مس ورلڈ مقابلے کی 74 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ جب کسی مس انگلینڈ نے مقابلے کے دوران اس سے علیحدگی اختیار کی ہو۔

مِلا میگی نے بتایا کہ 7 مئی کو بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک تشہیری تقریب کے دوران ان سے کہا گیا کہ وہ شو کی مالی معاونت کرنے والے کاروباری افراد کے شکریے کے طور پر ان کے ساتھ بیٹھیں اور انہیں خوش رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگا جیسے ہمیں لوگوں کی خوشنودی کے لیے استعمال کیا جارہا ہو، میں مس ورلڈ میں اس لیے نہیں آئی کہ کسی کی تفریح کا ذریعہ بنوں یہ مقابلہ اپنے ہی دعوؤں سے انحراف کررہا ہے، انہوں نے مجھے ایک جسم فروش جیسا محسوس کروایا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے تقریب میں موجود افراد سے اپنے سماجی مقاصد پر بات کرنی چاہی تو انہوں نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔

مِلا میگی 16 مئی کو مقابلہ چھوڑ کر برطانیہ واپس چلی گئیں اور اب ان کی جگہ رنر اپ مس انگلینڈ اور موجودہ مس لیورپول شارلٹ گرانٹ مقابلے میں حصہ لیں گی۔

مس انگلینڈ کی ڈائریکٹر اینجی بیسلے نے مِلا میگی کی واپسی کو ’ذاتی وجوہات‘ پر مبنی قرار دیا۔

دوسری جانب مس ورلڈ مقابلوں کی سی ای او جولیا مورلی نے ملا میگی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملا میگی نے اپنی والدہ کی خراب صحت کے باعث مقابلے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ بھارتی شہر حیدرآباد میں مس ورلڈ 2025 مقابلے جاری ہیں جبکہ مقابلے کا گرینڈ فائنل 31 مئی کو ہوگا۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل 10 کے فائنل کے دوران پاکستانی کھلاڑی ہوٹل کے کمرے میں کیا کرتے رہے؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مس انگلینڈ لا میگی نے م لا میگی انہوں نے کے دوران مس ورلڈ

پڑھیں:

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا تحریک انصاف کو مفت مشورہ

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی عدم اعتماد کی باتیں کرنا چھوڑ دے ، عدم اعتماد کے وقت ان کے 20 سے 25 ارکان ساتھ چھوڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مجوزہ غنڈہ ایکٹ کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایسے کسی قانون کی حمایت نہیں کریں گے ، ایسے قانون کی حمایت نہیں کر سکتا، مجھے جہاں جانا پڑا جائوں گا، ضرورت پڑی تو وزیر اعلی مریم نواز کے پاس بھی جائوں گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں مفت مشورہ دیا کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنا چھوڑ دیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں ایسے سیاستدان موجود ہیں جو پارٹی کے طرزِ سیاست سے متفق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے عدم اعتماد کے وقت پی ٹی آئی کے 20، 25 لوگ پارٹی کو چھوڑ جائیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا، اور سیاست کی آڑ میں جرم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرم کرکے اسے سیاست کا لبادہ پہنانے سے بڑا جرم کوئی نہیں۔بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ملک احمد خان نے بھارت کی خفیہ ایجنسی را کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را دہشت گردی میں ملوث ہے، اور پاک فوج اس دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ’’میرے ساتھ طوائف جیسا سلوک ہوا‘‘، برطانوی حسینہ نے بھارت کی حقیقت بیان کردی
  • گلوکارہ شکیرا رقص کے دوران اسٹیج پر گر گئیں؛ ویڈیو وائرل
  • بھارت میں مقابلہ حسن یا بازار حسن، مقابلہ چھوڑ جانے والی مس انگلینڈ نے مزید انکشافات کردیے
  • مس انگلینڈ نے بھارت میں عالمی مقابلہ حسن کیوں چھوڑ دیا؟
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا تحریک انصاف کو مفت مشورہ
  • اداکارہ صبا فیصل کا کورونا تشخیص سے متعلق انکشاف
  • بھارت میں عالمی مقابلہ حسن: مبینہ ہراسانی پر مس انگلینڈ ایونٹ چھوڑ گئیں
  • گوجرانوالہ: شہری کو دوران ڈکیتی قتل کرنے والا ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک
  • بھارت میں ناروا سلوک، عالمی مقابلہ حسن کی امیدوار دستبردار