70 فیصد حادثات سولر پینل یا اس سے وابستہ تنصیبات کے باعث پیش آئے، پی ڈی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
آندھی اور طوفان کے دوران 70 فیصد حادثات سولر پینل یا اُس سے وابستہ تنصیبات کے باعث پیش آئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی اور طوفان میں غیر معیاری طریقے سے نصب پینلز پولز گرے اور حادثات کی وجہ بن گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آندھی اور طوفان کے دوران 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینل یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایسے حادثات سے بچنے کےلیے متعلقہ اداروں اور افراد کو ریگولیٹری گائیڈ لائنز جاری کی جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آج سے17جولائی تک مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان
آج سے 17 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی ہے، کشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، مری، گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بتایا جاتا ہے۔
ادھر خیبرپختونخوا کے علاقوں میں 13 سے 17 جولائی کے دوران آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔