پنجاب میں ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچوں کیلئے ”سی ایم انسولین کارڈ“
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پنجاب میں ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچوں کےلیے”سی ایم انسولین کارڈ“ کا آغاز کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود رائیڈر کے ساتھ انسولین کارڈ لے کر گھروں میں پہنچ گئیں۔
مریم نواز نے کہا کہ وہ ذیابیطس میں مبتلا بچوں کی تکلیف اور پریشانی سمجھ سکتی ہیں۔
انھوں نے کہا خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے خاندانوں تک دوا یا انسولین حکومت پہنچائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حکومتِ پنجاب کا بڑا فیصلہ، برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹ مفت جاری کرنے کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹوحکومتٍ پنجاب کا ایک اور بڑا اقدام سامنے آ گیا، صوبائی حکومت نے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ مفت جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025ء نافذ کر دیا ہےاور ہدایت کی ہے کہ کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ مفت جاری ہو گا۔
صوبائی حکومت نے برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کر دی ہے۔
پنجاب حکومت کے اقدام کے بعد شہری یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7 سال تک بلا معاوضہ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لیے اندراج کرا سکتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، شہری بر وقت اندراج کرا کے اپنےشہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سروسز کے حصول کے لیے ڈیتھ اور برتھ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ لازم ہے۔