خیبرپختونخوا: بیواؤں و یتیموں کے لیے سہارا و روشن مسقتبل کارڈز کا اجرا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کے پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔
یتیم بچوں کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور بیواؤں کے لیے سہارا کارڈ کے اجرا کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے علی امن گنڈاپورنے اعلان کیا کہ یتیم بچوں اور بیواؤں کو مالی معاونت کی فراہمی کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کا باضابطہ اجرا کردیا گیا ہے۔
تقریب میں صوبائی کابینہ اراکین، اراکین صوبائی اسمبلی، سرکاری حکام بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کس تاریخ کو ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے یتیم بچوں میں روشن مستقبل جبکہ بیواؤں میں سہارا کارڈ تقسیم کیے۔ روشن مستقبل کارڈ کے ذریعے 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کو ماہانہ 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر روشن مستقبل کارڈ سے 9 ہزار یتیم بچے مستفید ہوں گے۔
سہارا کارڈ کے تحت 45 سال اور اس سے زیادہ عمر کی بیواؤں کو ماہانہ 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ فی الوقت 15 ہزار بیوائیں سہارا کارڈ سے مستفید ہوں گی۔
ان کارڈز کے ذریعے یتیم بچوں اور بیواؤں کو ہر ماہ کی 5 تاریخ تک باقاعدگی سے مالی امداد ملے گی۔
عید الاضحٰی کی آمد کے پیش نظر مئی اور جون کی امدادی رقم یعنی 10،10 ہزار روپے اکٹھے دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: خیبر پختونخوا میں شہدا اور زخمیوں کے ورثا کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کی فراہمی کے لیے مستحقین کا انتخاب ایک صاف اور شفاف طریقے سے کیا گیا ہے۔ مزید مستحقین کو بھی معاونت فراہم کرنے کے لیے ان پروگراموں کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
رواں سال جولائی کے مہینے میں مزید مستحقین کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت بانی چیئرمین عمران خان کے فلاحی ریاست کے وژن پر عمل پیرا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد سندھ میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
انہوں نے کہا کہ وہ پروگراموں کے اجرا پر محکمہ سماجی بہبود کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انصاف، میرٹ اور مساوات ریاست مدینہ کی بنیادی خصوصیات ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خیبر پختونخوا روشن مستقبل کارڈ سہار کارڈ علی امین گنڈاپور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا روشن مستقبل کارڈ سہار کارڈ علی امین گنڈاپور روشن مستقبل کارڈ سہارا کارڈ اور بیواؤں یتیم بچوں کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا سے نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا
نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس میں نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں سینیٹر روبینہ خالد، طلحہ محمود شامل ہیں، نو منتخب رکن نیاز احمد نے بھی سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات خیبرپختونخوا: بیلٹ پیپرز باہر کیسے پہنچے؟ نیا پنڈورا باکس کُھل گیا
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا سے نومنتخب 11 سینیٹرز میں آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، نورالحق قادری شامل ہیں، مسلم لیگ ن کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطا الحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود شامل ہیں۔
خواتین کی نشست پر آزاد رکن روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد رکن اعظم سواتی اور جے یوآئی کے دلاور خان سینیٹرز منتخب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مراد سعید سینیٹر منتخب، کیا اب روپوشی ختم کرکے منظر عام پر آئیں گے؟
مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب سے حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے ہیں، یہ نشست ساجد میر کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔
نومنتخب سینیٹرز میں سے روبینہ خالد، طلحہ محمود اور نیاز احمد نے حلف اٹھا لیا ہے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں