بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنزکہتے ہیں کہ ہم سب جانتے ہیں پاکستان ٹیم خطرناک ٹیم ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستفیض الرحمان ہمارے سینیئر باؤلر ہیں ہم انہیں مس کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا مورال کافی اچھا ہے۔شان ٹیٹ کی شمولیت ہماری ٹیم کے لیے بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم گزشتہ کچھ عرصے سے اچھا نہیں کھیلی لیکن وہ خطرناک ٹیم ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پاکستان کے ساتھ بہت یادیں وابستہ ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کے کریں گے

پڑھیں:

بھارت کی پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش بے نقاب

آئی ایم ایف کے بعد بھارت کی پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش بے نقاب ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش بےنقاب ہوگئی، بھارت نے عالمی برادری میں پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔تاہم پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔

پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر مالی امداد روکنے کی بھارتی کوششیں سیاسی دشمنی پر مبنی ہیں۔انڈیا نے پاکستان کے لئے منظور شدہ ورلڈ بینک کے 20 ارب ڈالر کے منصوبے کی بھی مخالفت کی، بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کیا جائے تاکہ وہ اپنے ترقیاتی منصوبے نہ چلا سکے۔انڈیا نے آئی ایم ایف کی امداد پر بھی اعتراض کر کے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کی اقتصادی ترقی سے خائف ہے۔

سیاسی تجزیہ کار کے مطابق بھارت کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کو دیا جانے والا پاکستان مخالف ڈوزیئر محض الزامات پر مبنی ہے، بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازشوں میں مصروف ہے۔بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ پاکستان کی مثبت عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے اور بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگیں تاکہ وہ اقتصادی اور سفارتی طور پر تنہا ہو جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلا ٹی20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا
  • پاک بنگلادیش سیریز سے قبل پاکستان اسکواڈ اچانک بڑی تبدیلی
  • پاکستان کی ٹیم بہت متوازن ہے، ہرانا چیلنج ہوگا: بنگلادیشی کپتان
  • پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
  • پاکستان بنگلادیش ٹی20 سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان 
  • پی ایس ایل کے پاک بنگلادیش سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نہیں ہوگی
  • بھارت کی پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش بے نقاب
  • پشاور میں ہماری ریلی پر حملہ کے پی حکومت کی کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش ہے، بلاول بھٹو