پی پی کی صوبہ بچاؤ تحریک پر پولیس کی شیلنگ فاشزم کی بدترین مثال ہے، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے پشاور میں پیپلزپارٹی کی صوبہ بچاؤ تحریک کی ریلی پر پولیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور میں پی پی ریلی پر حملہ قابل مذمت ہے، پرامن سیاسی سرگرمی پر نا اہل صوبائی حکومت کا لاٹھی چارج ناقابل قبول ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی کارکنوں پر شیلنگ فاشزم کی بدترین مثال ہے۔ کرپشن اور نالائقی چھپانے کیلئے جبر کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ صوبائی حکومت سیاسی اختلاف برداشت کرنے کا حوصلہ کھو چکی ہے، تشدد اور آنسو گیس سے آوازیں دب نہیں سکتیں۔
انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا اصل فاشسٹ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
فخر زمان کو سپریم کورٹ رجسٹرار کا عارضی چارج دے دیا گیا
سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار فخر زمان کو رجسٹرار سپریم کورٹ کا چارج دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے پر بحال کردیا گیا
فخر زمان گریڈ 21 کے افسر ہیں اور انہیں اس عہدے کی ذمے داریاں رجسٹرار سپریم کورٹ کے تعطیلات پر جانے کے باعث دی گئی ہیں۔ وہ 15 دن کی چھٹی پر ہیں۔
ایڈیشنل رجسٹرار اپنی ذمے داریوں کے علاوہ اب اگلے 2 ہفتوں تک رجسٹرار کے فرائض بھی انجام دیں گے۔
مزید پڑھیے: ریٹائرڈ ججز اور بیوگان کی سیکیورٹی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط
اس حوالے سے سپریم کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار ایڈمن کی جناب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ فخر زمان رجسٹرار سپریم کورٹ سپریم کورٹ