امیر مقام کی پشاورمیں پی پی پی کی ریلی پر حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پشاور میں پی پی ریلی پر حملہ قابلِ مذمت ہے۔ پرامن سیاسی سرگرمی پر نا اہل صوبائی حکومت کا لاٹھی چارج ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “خیبرپختونخوا میں سیاسی کارکنوں پر شیلنگ فاشزم کی بدترین مثال ہے۔ کرپشن اور نالائقی چھپانے کے لیے جبر کا سہارا لیا جا رہا ہے۔”ان کا مزید کہنا تھا کہ “صوبائی حکومت سیاسی اختلاف برداشت کرنے کا حوصلہ کھو چکی ہے۔ تشدد اور آنسو گیس سے آوازیں دب نہیں سکتیں۔”وفاقی وزیر نے کہا کہ “پی ٹی آئی حکومت کا اصل فاشسٹ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نمبر پلیٹس کی آڑ میں کرپشن کیخلاف جماعت اسلامی کی ’’بائیک ریلی ‘‘آج ہوگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے تحت سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل و گاڑی کی نمبرپلیٹ کی تبدیلی کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کے خلاف آج شام 5بجے فائیواسٹار چورنگی تا فریسکو چوک ’’بائیک ریلی ‘‘ ہوگی ۔ ریلی کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی منعم طفر خان کریں گے ۔منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی تبدیلی کے نام پر عوام سے جبری پیسے بٹورنے کی اسکیم سراسر کرپشن اور عوام کے معاشی استحصال کی بدترین مثال ہے۔ جماعت اسلامی کراچی اس ظالمانہ اقدام کے خلاف عوام کی آواز بن کر کھڑی ہے اور آج فائیو اسٹار چورنگی سے فریسکو چوک تک ہونے والی بائیک ریلی اسی جدوجہد کا حصہ ہے۔سندھ حکومت نے پہلے ہی شہریوں کو بدترین مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری اور تباہ حال انفرا اسٹرکچر کا تحفہ دیا ہے، اب جبری نمبر پلیٹس کے نام پر اضافی بوجھ ڈال کر عوام کو مزید مشکلات میں دھکیلا جا رہا ہے۔ یہ نمبر پلیٹ مہم ایک نیا’’ٹھیکا مافیا‘‘متعارف کرانے کی کوشش ہے جس کا مقصد سرکاری پیسے کو لوٹ مار کے ذریعے مخصوص جیبوں میں منتقل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی شروع دن سے ہی عوامی مسائل کے خلاف میدان عمل میں ہے۔ ہم نے کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ، پانی کی قلت، ٹرانسپورٹ بحران، قبضہ مافیا، بلدیاتی اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم اور سڑکوں کی خستہ حالی سمیت ہر مسئلے پر بھرپور آواز بلند کی ہے اور ہر فورم پر عوامی نمائندگی کی ہے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اس کرپٹ نظام اور جبری اقدامات کے خلاف اپنی آئینی، قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ’’بائیک ریلی ‘‘میں بھرپور شرکت کریں اور کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ سندھ حکومت کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ کراچی کے شہری بیدار ہیں، اور وہ مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے۔