خیبر پختونخوا میں روشن مستقبل اور سہارا کارڈ کا اجرا ، یتیموں ، بیواؤں کو ماہانہ 5 ہزار روپے ملیں گے
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کے پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سہارا کارڈ کے اجرا کی تقریب میں وزیر اعلیٰ علی امن گنڈاپورنے اعلان کیا کہ یتیم بچوں اور بیواؤں کو مالی معاونت کی فراہمی کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کا باضابطہ اجرا کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے یتیم بچوں میں روشن مستقبل جبکہ بیواؤں میں سہارا کارڈ تقسیم کیے۔ روشن مستقبل کارڈ کے ذریعے 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کو ماہانہ 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر روشن مستقبل کارڈ سے 9 ہزار یتیم بچے مستفید ہوں گے۔
ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
سہارا کارڈ کے تحت 45 سال اور اس سے زیادہ عمر کی بیواؤں کو ماہانہ 5 ہزار روپے ملیں گے۔ فی الوقت 15 ہزار بیوائیں سہارا کارڈ سے مستفید ہوں گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سہارا کارڈ
پڑھیں:
پنجاب میں ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچوں کیلئے ”سی ایم انسولین کارڈ“
فائل فوٹو۔پنجاب میں ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچوں کےلیے”سی ایم انسولین کارڈ“ کا آغاز کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود رائیڈر کے ساتھ انسولین کارڈ لے کر گھروں میں پہنچ گئیں۔
مریم نواز نے کہا کہ وہ ذیابیطس میں مبتلا بچوں کی تکلیف اور پریشانی سمجھ سکتی ہیں۔
انھوں نے کہا خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے خاندانوں تک دوا یا انسولین حکومت پہنچائے گی۔