سٹیج اداکارہ نشا ملک پر شوہر کاتشدد ، سی پی او کا نوٹس ، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ملتان(نیوز ڈیسک)سٹیج اداکارہ نشا ملک پر شوہر کاتشدد ، سی پی او کا نوٹس ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
شوہر نے دوستوں کے ساتھ ملکر تشدد کا نشانہ بنایا ،سٹیج اداکارہ نشا ملک نے کہا ہے کہ مجھے ڈانس کرنے کیلئے مجبور کیا ، انکار پر بدترین تشدد کر کے زخمی کیا، ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔
سٹیج اداکارہ نے کہا ہے کہ شوہر کے دوستوں نے زبردستی پکڑ کر جنسی زیادتی کی کوشش بھی کی۔
جرمنی نے فوج کو حکم دیدیا، میزائل اور ہتھیار جمع ہونے لگے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سٹیج اداکارہ
پڑھیں:
کراچی: نوبیاہتا خاتون پر تشدد کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع
—علامتی تصویرنوبیاہتا خاتون پر تشدد کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی۔
پولیس نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور تفتیشی افسر نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
یہ بھی پڑھیے دلہن سے غیر فطری عمل اور تشدد کے مقدمے میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظورتفتیشی افسر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم دورانِ تفتیش بار بار بیانات تبدیل کر رہا ہے، ملزم سے لوہے کا پائپ بھی برآمد کرنا ہے، متاثرہ خاتون اس وقت ٹراما سینٹر میں کوما میں ہیں، متاثرہ خاتون کا عدالت میں 164 کا بیان بھی ریکارڈ کروانا ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔