حسن علی: صدرپاکستان آصف علی زرداری کے لاہور میں ڈیرے ,پارٹی رہنماؤں سےملاقاتوں میں پنجاب بارے خصوصی ہدایات جاری  کر دی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری کی رہنماؤ ں کوعوامی رابطہ مہم بڑھانےکی ہدایات جاری کر دی۔

   جاری کردہ ہدایات  کے مطابق عوامی رابطہ مہم کےساتھ ساتھ ہرضلع میں ورکرزکنونشنزکاانعقادکیاجائے،جن اضلاع میں تنظیمی ڈھانچے مکمل نہیں انکو پارٹی قیادت کی مشاورت سےجلد مکمل کی ہدایت دی جا ئیں۔

ہنجروال؛ 22 سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کرلی

لاہور تنظیم کو فعال کرنے اور لاہور کا صدر جلد مقرر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

گورنر پنجاب سمیت پنجاب کے تمام رہنماگھرگھرجاکرپارٹی کامنشور وبلاول بھٹوکاپیغام پہنچائیں،پارٹی کی تنظیموں میں نوجوانوں کو شامل کیا جائے،پنجاب سے متعلق جامع رپورٹ پارٹی قیادت کو 1ماہ کے اندر پیش کی جائے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اپنی سرزمین کو فتنۃ الہندُوستان اور اسکے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریںگے: صدر مملکت

ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

 صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں نے بس سے اتار کر معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا، یہ بربریت فتنۃ الہندُوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھناؤنی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنۃ الہندُوستان پاکستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتا ہے، ہم اپنی سرزمین کو فتنۃ الہندُوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے۔

حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین

 صدرمملکت آصف زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوران کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو کے پیپلزپارٹی میں سیاسی رہنمائوں کی شمولیت کیلئے پارٹی کو احکامات 
  • پی ٹی آئی احتجاجی تحریک: مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب، علی امین گنڈاپور قافلے کی صورت میں پنجاب روانہ
  •  صدر مملکت سے جمہوریہ چیک اور یوکرائن کیلئے نامزد پاکستانی سفرا کی ملاقات 
  • سینیٹ الیکشن سے متعلق مولانا سے کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا، ترجمان جے یو آئی
  • ڈینگی سمیت مچھروں سے پھیلنے والی چار بیماریوں سے بچاؤ کی ہدایات جاری
  • صدر مملکت آصف زرداری کی بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت
  • بلوچستان میں قتل عام پر وزیر اعظم اور صدر مملکت کی فتنۂ ہندوستان پر کڑی تنقید
  • اپنی سرزمین کو فتنۃ الہندُوستان اور اسکے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریںگے: صدر مملکت
  • پاکستان کو فتنۃ الہندوستان اور اسکے سہولت کاروں سے ہرصورت پاک کریں گے، صدر مملکت
  • نیشنل ٹیرف کمیشن کا اپیلیٹ ٹریبیونل فوری فعال کرنے کی ہدایات جاری