Daily Sub News:
2025-05-29@03:22:36 GMT
پی آئی اے کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پی آئی اے کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: قومی ائیرلائن کی خریداری کے لیے اظہاردلچسپی جمع کرانےکی آخری تاریخ 19جون تک بڑھادی گئی۔
نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پی آئی کی خریداری کے لیے آخری تاریخ سرکاری طور پر 15 دن کے لیے بڑھائی گئی ہے، اظہار دلچسپی کی تاریخ جو پہلے 3 جون تھی اب اسے عید کی وجہ سے 19 جون کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ نجکاری کی دیگر تمام شرائط جوں کی توں رہیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی وقار: 28 مئی کی میراث جوہری بازدارندگی اور اسرائیلی حملوں میں فلسطینی بچوں کے زندہ جلنے کے مناظر، اقوام متحدہ کی نمائندہ رو پڑی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے، حضرت امام رضاؑ کے روضہ پر حاضری عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ذوالحج کاچاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا نیتن یاہو نے غزہ میں زمینی آپریشن مزید تیز کرنے کا اعلان کردیا اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ، قیدی وین اور بکتربند گاڑی پہنچا دی گئی آج سے 31 مئی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی خریداری
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چکن کے نرخ بڑھنے پر اظہار برہمی، پرائس کنٹرول کیلئے اقدامات کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے- وزیراعلی نے خصوصی اجلاس میں چکن کے نرخ بڑھنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو چکن کی پرائس کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا-وزیراعلی نے عید الاضحی سے قبل ٹماٹر،پیاز، ادرک، لہسن،مرچ اور لیموں کے نرخ پرنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے- انہوں نے کہاکہ عید الاضحی سے قبل ضروری سبزیوں کے نرخ بڑھنا قطعا قابل برداشت نہیں۔(جاری ہے)
ذخیرہ اندوزی کر کے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومتی اداروں کی موجودگی کے باوجود چکن کے نرخ بڑھنا قطعی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے سبزیوں، دالوں، آٹا اورروٹی کے نرخ پر بریفنگ لی-وزیراعلی نے آٹے کے نرخ میں کمی آنے پر روٹی کی قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے سبزیوں کی ٹرانسپوٹیشن کے اخراجات کم کرنے کیلئے پلان طلب کر لیا-وزیراعلی نے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو بے موسمی سبزیاں اگانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔