صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کا بلوچستان کا اہم دورہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
کوئٹہ: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے بلوچستان کا دورہ کیا۔ وفد میں یو بی جی کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر سمیت ملک بھر سے معروف کاروباری رہنما شامل تھے۔
دورے کا مقصد بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینا اور اس حوالے سے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس موقع پر کوئٹہ میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں صوبے میں سرمایہ کاری کے امکانات، درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی مجموعی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا اور اس ضمن میں فیڈریشن کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وفاقی سیکریٹری مذہبی امور کا مکہ مکرمہ کا دورہ، حج 2025 کے انتظامات کا جائزہ
وفاقی وزارت مذہبی امور اسلام آباد کے سیکریٹری ڈاکٹر عطاالرحمان مکہ مکرمہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے حج 2025 کے سلسلے میں پاکستانی عازمینِ حج کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس اعلیٰ سطحی دورے کا مقصد عازمین کے لیے سہولیات کو یقینی بنانا اور حج کے دوران ان کے آرام و اطمینان کو ممکن بنانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں وفاقی وزیر مذہبی امور کی مدینہ منورہ آمد، پوسٹ حج انتظامات کا جائزہ لیا
وفاقی سیکریٹری کے ہمراہ چیف کوآرڈینیٹر مکہ ڈاکٹر مرزا علی محسود، کوآرڈینیٹر ایف اینڈ سی سجاد حیدر یلدرم، کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان اور ڈائریکٹر مکہ عزیزاللہ خان بھی موجود تھے۔
وفد نے عرفات اور منیٰ کے کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پاکستانی عازمین کو ٹھہرایا جائے گا۔ اس موقع پر رہائش، صفائی، خوراک کی تقسیم اور طبی سہولیات سمیت تمام بنیادی انتظامات کا بغور جائزہ لیا گیا تاکہ تمام سہولیات اعلیٰ معیار کی ہوں اور سعودی حکام کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے تحت فراہم کی جائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری نے کہاکہ حکومت پاکستان عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور اس مقصد کے لیے مانیٹرنگ اور فوری رابطے کا نظام فعال رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں حج انتظامات مکمل، 66 ہزار سے زیادہ عازمین سعودیہ پہنچ گئے: ترجمان مذہبی امور
یہ دورہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج انتظامات میں سنجیدگی اور عازمین کی خدمت کے جذبے کا عملی مظاہرہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سہولیات کا جائزہ عازمین حج عطاالرحمان مکہ مکرمہ وفاقی سیکریٹری مذہبی امور وی نیوز