فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد بغیری سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد بغیری سے ملاقات—فوٹو فائل
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایران کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔
فیلڈ مارشل کو ان کی آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد بغیری سے ملاقات کی ہے۔
دونوں عسکری رہنماؤں نے علاقائی سیکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے جوہری مذاکرات میں ایرانی قیادت کی بصیرت کی تعریف کی،
ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں عسکری تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔
ملاقات میں مشترکہ سرحد پر سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سرحدی علاقوں کو تجارت اور اقتصادی روابط کے زونز میں تبدیل کرنے کے مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی۔
آرمی چیف وزیرِ اعظم کے ہمراہ ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔
آرمی چیف وزیرِ اعظم کے ہمراہ ان برادر ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر جنرل اسٹاف سے ملاقات
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور سعودی عرب نے دوطرفہ مفاد کے لیے سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر ریلوے حنیف عباسی کا پاک سعودی تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور
یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاسوں کے موقعے پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر معیشت و منصوبہ بندی فیصل فاضل الابراہیم کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور خطے میں پائیدار امن، جامع خوشحالی اور علاقائی ہم آہنگی کے لیے مشترکہ وژن پر زور دیا۔
مزید پڑھیے: پاکستان اور اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے درمیان 513 ملین ڈالر کا معاہدہ
بات چیت کے دوران خوراک کے تحفظ، صنعتی شعبے، اور معدنیات و کان کنی جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر خاص توجہ دی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک سعودی تجارت پاکستان سعودی عرب فیصل فاضل الابراہیم نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار