فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جنرل سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،ایرانی چیف آف جنرل سٹاف جنرل محمد بغیری سے ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
تہران ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایران کے جنرل سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔فیلڈ مارشل کو ان کی آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر ایران کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد بغیری سے ملاقات کی ہے۔دونوں عسکری رہنماؤں نے علاقائی سیکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں عسکری تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔ملاقات میں مشترکہ سرحد پر سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
مغوی رکن اسمبلی شدید زخمی حالت میں کھیتوں سے مل گیا، حالت تشویشناک
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سرحدی علاقوں کو تجارت اور اقتصادی روابط کے زونز میں تبدیل کرنے کے مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی۔آرمی چیف وزیرِ اعظم کے ہمراہ ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔آرمی چیف وزیرِ اعظم کے ہمراہ ان برادر ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر جنرل سٹاف
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔