ملک میں نواز شریف کے مرتبے کا کوئی لیڈر نہیں، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں 3 بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے مرتبے کا کوئی لیڈر نہیں ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران میاں نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کی فیصلہ سازی میں شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ بحران کے دوران ساری فیصلہ سازی میاں نواز شریف کی رہنمائی سے کی گئی، وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومتیں میاں نواز شریف کی رہنمائی میں کام کر رہی ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے مرتبے کا کوئی لیڈر نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
ایران کی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی سپریم لیڈر سے اظہار تشکر
وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای سے تہران میں ملاقات ہوئی، ایران کی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر سے اظہار تشکر کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم پر بریفنگ دی، ملاقات میں پاک ایران اسٹریٹجک تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای مسلم دنیا کی ایک عظیم شخصیت ہیں، امتِ مسلمہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی رہنمائی اور سرپرستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو بھارت کی توسیع پسندانہ عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے، پاکستان ایران کے ساتھ تذویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے پرعزم ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے جوہری مذاکرات میں ایرانی قیادت کی بصیرت کی تعریف کی، شہباز شریف نے علامہ اقبال سے رہبرِ اعلیٰ کی محبت کا خصوصی ذکر کیا اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے وزیراعظم کی خطے میں امن کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
شہباز شریف دوپہر ایرانی صدر کی سرکاری دعوت پر تہران پہنچے تھے، انہوں نے وفد کے ہمراہ آیت اللّٰہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
تہران پہنچنے پر وزیراعظم کا ایرانی وزیر داخلہ اور ایران کے پاکستان میں سفیر نے استقبال کیا۔ ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزراء محسن نقوی، عطاءاللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔