وزیراعظم شہباز شریف ایران کا 2 روزہ  دورہ مکمل کرنے کے بعد  آذربائیجان پہنچ گئے۔

4 ملکی سفارتی مشن کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ اور ایران کے بعد  آذربائیجان  کے شہر لاچین پہنچ گئے جہاں وہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے، اس کے بعد ان کی اگلی منزل تاجکستان ہوگی۔

لاچین کے ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ پاکستان ۔ترکیہ  ۔ آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار  ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

قبل ازیں تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور دیگر اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم اور ان کے وفد کو الوداع کہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ایران کے دوران ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، بالخصوص تجارت، توانائی، سرحدی تعاون اور علاقائی روابط کے فروغ جیسے اہم امور زیرِ بحث آئے۔

وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کے تناظر میں ایران کی خطے میں قیامِ امن کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں ممالک نے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

دورے کے دوران پاکستان اور ایران نے باہمی اعتماد، بھائی چارے اور خطے کے امن و ترقی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم کا یہ دورہ ان کے 4 ملکی سفارتی مشن کا تیسرا مرحلہ ہے، جو ترکیہ اور ایران کے بعد مکمل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم اس سلسلے کے اگلے مرحلے میں تاجکستان جائیں گے، جسے خطے میں پاکستان کی فعال سفارت کاری اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے استحکام کی ایک اور اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف ایران کے کے بعد

پڑھیں:

شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات

جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم سے موجودہ وزیراعظم کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے صدر مسلم لیگ نون کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر راہنمائی فراہم کی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار آج ایک روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے
  • آزادی صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم: وزیراعظم
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان
  • امید ہے سہیل آفریدی میری پیشکش قبول کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • امید ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تعاون کی پیشکش کو قبول کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا