بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بہت متوازن ہے،ان کو اچھی کرکٹ کھیل کر ہرانا چیلنج ہوگا۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان لٹن داس کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ یواے ای کے خلاف سیریز ماضی بن چکی، اب نئی سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان ٹیم بہت بیلنس ہے۔ ان کو اچھی کرکٹ کھیل کر ہرانا چیلنج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تسکین احمد، مشفیق الرحمن، ناہید رانا ہمارے اہم بولر تھے، ان کی کمی محسوس ہوگی۔نوجوان کرکٹرز کے پاس خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے۔

بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ ہر سیریز دوسری سیریز سے مختلف ہوتی ہے۔  ہر کنڈیشنز کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں۔بطور کپتان کوشش ہوگی کہ اپنی پرفارمنس سے بھی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل سے کنڈیشز اور پچز کا تھوڑا بہت آئیڈیا ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارت 24 کروڑ عوام کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم

بھارت 24 کروڑ عوام کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز


لاچین:پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دوسرا سہ فریقی اجلاس آذربائیجان کے شہر لاچین میں منعقد ہوا جس میں آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔ اجلاس میں تینوں برادر ممالک کے مابین دفاعی، اقتصادی، سیاسی اور سفارتی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی ہمارے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ترکیہ اور آذر بائیجان جیسے دوست موجود ہیں۔
یہ بات انہوں نے آذر بائیجان کے شہر لاچین میں ترکیہ، پاکستان اور آذر بائیجان سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ترکیہ کے صدر طیب اردوان اور آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے بھی خطاب کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کانفرنس کی میزبانی پر صدر آذر بائیجان الہام علیوف کے شکرگزار ہیں، تینوں ممالک مشترکہ مذہب، اقدار اور ثقافت میں جڑے ہیں اور تینوں بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ترکیہ اور آذر بائیجان جیسے دوست موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا جب کہ پاکستان نے اس واقعے کی بھرپور تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے اس واقعے کے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے اور بغیر شواہد کے الزام پاکستان پرعائد کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور بہترین میزبانی پر صدر الہام علییوف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہترین دوستوں کے ہمراہ اس ہال میں موجود ہونے پر بےحد خوشی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سے قبل آستانہ میں ہمارا سہ فریقی اجلاس ہوا تھا اور موجودہ اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ ہم نے تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک مشترکہ مذہب، اقدار، شفافیت اور تاریخ میں بندھے ہیں اور بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو پلوامہ اور پہلگام واقعے پر تحقیقات کے لیے تعاون کی پیش کش کی گئی تھی، مگر بھارت نے بغیر شواہد کے پاکستان پر الزام لگایا اور اس واقعے کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس ترکیہ اور آذربائیجان جیسے سچے دوست موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تینوں ممالک اعلیٰ اقدار، امن اور انصاف کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ سہ فریقی اجلاس ہم سب کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک، بھارت جنگ بندی باعث اطمینان، خطے کے امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہوں گے،ترک صدر پاک، بھارت جنگ بندی باعث اطمینان، خطے کے امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہوں گے،ترک صدر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 29 تا 30 مئی ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان کا فتنۃ الخوارج کو انتباہ پاکستان اور ایران کا زائرین کیلئے بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ یوم تکبیر پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی عوام کو مبارکباد پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل، یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جس طرح کی کرکٹ کھیلی کریڈٹ پاکستان کو دیتا ہوں: مشتاق احمد
  • بھارت 24 کروڑ عوام کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم
  • پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا
  • مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کرینگے، حاجی لشکری رئیسانی
  • ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیں گے، سلمان علی آغا
  • ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنا ترجیح ہوگا: سلمان علی آغا
  • آلو سے بننے والی غذائی مصنوعات کی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہو گیا
  • پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے: ہیڈ کوچ بنگلادیش
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا چار رکنی دستہ لاہور پہنچ گیا۔