پاکستان اور آذربائیجان کا اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اور بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا جبکہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچے جہاں انہوں نے صدر الہام عیلییوف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر علییوف اور آذربائیجان کے عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔
شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعہ کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے آذربائیجان کی پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران بھرپور حمایت پر آذربائیجان کی عوام کا شکریہ ادا کیا، بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابیوں پر آذر بائیجان میں جشن منایا گیا تھا۔دوران ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
دونوں رہنماوں نے باہمی طور پر فائدہ مند شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا جبکہ آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں کی سرمایہ کاری کی پیشرفت کے حوالے سے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماوں کی ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات بہت جلد کی جائے گی۔
دونوں رہنماوں نے علاقائی استحکام، باہمی خوشحالی اور کلیدی بین الاقوامی امور پر اصولی مقف کو فروغ دینے کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماوں نے پاکستان آذربائیجان شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفہ 5جون کو ہوگا سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفہ 5جون کو ہوگا اڈیالہ جیل میں گرمی کی شکایت پر بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کیلئے روم کولر پہنچا دیے گئے آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی پیش گوئی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ، پاکستان بھر میں عید الاضحی 7جون کو منائی جائے گی، رویت ہلال کمیٹی یومِ تکبیر قوم کا فخر، دفاع وطن کا دن ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو محمد نعیم جان یوم تکبیر تعطیل کے باعث بیچ نمبر5کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع، ترجمان آئیسکو TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور آذربائیجان شراکت داری کو

پڑھیں:

شہباز شریف کی رجب طیب اردوان سے ملاقات، پاک ترک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف استنبول میں جب صدارتی محل پہنچے تو ان کا استقبال کیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

تک میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم اور آذربائیجان کے صدر کی ملاقات، معرکہ حق پر آذر بائیجان میں جشن منانے پر اظہار تشکر
  • ’’ بھارت سےتنازعہ کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ‘‘۔۔۔ وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات میں گفتگو
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران حمایت پر شکریہ ادا کیا
  • بھارت سے کشیدگی میں پاکستان کی حمایت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صدر آذربائیجان الہام علیوف سے اظہارِ تشکر
  • وزیر اعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات؛ سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعاون پر اطمینان کا اظہار 
  • وزیراعظم کی فیلڈ مارشل اور وفد کے ہمراہ ترک صدر سے ملاقات، پاکستان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا
  •  استنبول کے محل میں وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر طیب اردوان سے اہم  ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ترک صدر اردوان سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • شہباز شریف کی رجب طیب اردوان سے ملاقات، پاک ترک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق