سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کو ایک نئی سمت دی، ایکس سروس مین
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، تمام غازیوں، شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ایکس سروس مین کا مزید کہنا تھا کہ ہم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کو ایک نئی سمت دی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت کی بدولت عظیم کامیابی ملی۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، تمام غازیوں، شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ایکس سروس مین کا کہنا تھا کہ ہم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان نے بھارت کو عسکری اور سفارتی محاذ پر شکست دی۔
افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں نے کہا کہ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی ہے، دشمن کی کوئی سازش آئندہ بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ایکس سروس مین کا کہنا تھا کہ عالمی برادری افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کر رہی ہے، کشیدگی کے دوران بھرپور حمایت پر دوست ملکوں کے شکرگزار ہیں۔ افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں نے کہا کہ سیاسی قیادت، مسلح افواج اور عوام کو عظیم کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے، بھارتی جارحیت کےخلاف قوم کا جذبہ قابل تحسین تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ ایکس سروس مین پیش کرتے ہیں مسلح افواج
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور آذربائیجان کے وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے آذربائیجان کے دورے کے دوران آذری وزیر دفاع کرنل جنرل حسین ذاکر اصغر اوغلو سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کےلیے پاکستان کے عزم پر بھی زور دیا۔