اسپیکر پنجاب اسمبلی کا تحریک انصاف کو مفت مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی عدم اعتماد کی باتیں کرنا چھوڑ دے ، عدم اعتماد کے وقت ان کے 20 سے 25 ارکان ساتھ چھوڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مجوزہ غنڈہ ایکٹ کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایسے کسی قانون کی حمایت نہیں کریں گے ، ایسے قانون کی حمایت نہیں کر سکتا، مجھے جہاں جانا پڑا جائوں گا، ضرورت پڑی تو وزیر اعلی مریم نواز کے پاس بھی جائوں گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں مفت مشورہ دیا کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنا چھوڑ دیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں ایسے سیاستدان موجود ہیں جو پارٹی کے طرزِ سیاست سے متفق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے عدم اعتماد کے وقت پی ٹی آئی کے 20، 25 لوگ پارٹی کو چھوڑ جائیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا، اور سیاست کی آڑ میں جرم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرم کرکے اسے سیاست کا لبادہ پہنانے سے بڑا جرم کوئی نہیں۔بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ملک احمد خان نے بھارت کی خفیہ ایجنسی را کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را دہشت گردی میں ملوث ہے، اور پاک فوج اس دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے پی ٹی آئی انہوں نے
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی: معطل اپوزیشن ارکان کی اسپیکر سے مفاہمتی ملاقات
راؤ دلشاد :پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل اراکین کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات جاری ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اپوزیشن اراکین نے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا جا سکے.
اسمبلی سے باہر رہ کر عوام اور جماعت کیلئےکچھ نہیں کر سکتے،
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایوان میں بیٹھ کر عوامی ایشو اٹھانے ،احتجاج کا حق استعمال کیا جائے گا.
حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین