گرد آلود ہوائیں اور بارش، ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں، آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف حصوں میں گرد آلود ہوائیں اور بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، بارشوں کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سکول ایجوکیشن، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں، آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں، عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈی جی پی ڈی ایم اے کی صورتحال میں
پڑھیں:
ملک بھر میں موسم شدید گرم، بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟
لاہور:ملک بھر میں شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے بارش اور تیز ہواؤں سے متعلق پیش گوئی کر دی۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں پھر خشک اور گرم موسم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ پارہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ بدھ 28 مئی کو پاکستان میں داخل ہوگا، تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ داخل ہونے سے موسم پھر تبدیل ہوگا۔
جمعرات 29 مئی کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔
خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، کرم، اورکزئی، باجوڑ، خیبر اور شمالی وزیرستان میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، تور غر، لکی مروت، ڈیرہ، بنوں، ہنگو، مردان، چارسدہ اور سوابی میں بھی بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران صوبے کے میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ روز پشاور کا درجہ حرارت 38 اور ڈیرہ اسماعیل خان کا 40 ریکارڈ کیا گیا جبکہ چترال کا درجہ حرارت 34، دیر کا 33، سوات اور مینگورہ کا 35، کالام کا 27 اور مالم جبہ کا 22 ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، گرم اور مطلع جزوی آبر آلو رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، شیرانی، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، زیارت، حب، قلعہ سیف اللہ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے جبکہ بارکھان، لورالائی، دکی، موسی خیل، صحبت پور، سبی، نصیر آباد، قلات، آواران اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت 38 اور قلات میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں درجہ حرارت 26، ژوب میں 39، گوادر میں 35، جیوانی میں 34 اور چمن میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
سبی میں درجہ حرارت 47، تربت میں 44 اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔