پی ٹی آئی انتشار، مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ نون کے سینیٹر و سینئر راہنما کا کہنا تھا کہ حکومت تو شاید بانی پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ بانی پی ٹی آئی کیا دے سکتے ہیں۔؟ وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، تحریک انصاف انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت تو شاید بانی پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ عمران خان کیا دے سکتے ہیں۔؟ وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ کیا بات کرنی ہے۔؟ کس نے کرنی ہے۔؟ اور کس سے کرنی ہے۔؟ یہ پہلے بھی مذاکرات سے بھاگ گئے تھے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ لائیں تحریکِ عدم اعتماد، ہمارے تو نہیں البتہ پی ٹی آئی کے لوگ ضرور کم ہو جائیں گے، ہماری صفوں میں کوئی علوی یا قاسم سوری نہیں۔ مسلم لیگ نون کے سینیٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی گولی چلائیں گے تو جواب میں گولہ کھائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی قیادت کے لیے ایک بار پھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کچھ دینے کی پوزیشن میں مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے عظیم اور پیارے والد میاں محمد اظہر قضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں۔
حماد اظہر نے بتایا کہ میرے والد کی نماز جنازہ کل دوپہر ڈیڑھ بجے قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا کی جائے گی۔
سینئر سیاستدان میاں اظہر لاہور سے رکن قومی اسمبلی بھی تھے، فیملی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
میاں اظہر لاہور کے میئر بھی رہے، تاہم بعد میں وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے، انہیں مسلم لیگ ق کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔