اپنے پیغام میں اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ یومِ تکبیر صرف دفاعی قوت کا دن نہیں بلکہ ایک اجتماعی شعور، خودداری اور قومی وقار کے عہد کی تجدید کا دن ہے، ہمیں اپنے ایٹمی دفاع کو شہدا اور محنت کشوں کی امانت سمجھ کر محفوظ رکھنا ہے اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک مضبوط و پرامن پاکستان کی بنیاد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو، قیادت دور اندیش ہو اور دفاعی ادارے پرعزم ہوں، تو کوئی طاقت ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ یہ دن ہمارے ایٹمی پروگرام سے وابستہ ان سائنسدانوں، انجینئرز، افواج اور قیادت کی کاوشوں کا اعتراف ہے جنہوں نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو نے عالمی دباؤ کے باوجود قومی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے جو جرات مندانہ فیصلے کیے، وہ تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس قومی مشن کو بھرپور سیاسی دانش و بصیرت کے ساتھ جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر صرف دفاعی قوت کا دن نہیں بلکہ ایک اجتماعی شعور، خودداری اور قومی وقار کے عہد کی تجدید کا دن ہے، ہمیں اپنے ایٹمی دفاع کو شہدا اور محنت کشوں کی امانت سمجھ کر محفوظ رکھنا ہے اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک مضبوط و پرامن پاکستان کی بنیاد کو مزید مضبوط بنانا ہے، اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ محفوظ، خودمختار اور ترقی یافتہ رکھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

اورنج لائن منصوبے کے محفوظ آپریشنز کے 5 سال مکمل

سٹی42:لاہور میں اورنج لائن میٹرو کے محفوظ آپریشنز کے پانچ سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی۔

 نورینکو کے سی ای او نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے اور 5 سال کی کامیاب خدمات پر خوشی منائی جا رہی ہے۔ پانچ سال میں تقریباً 27 کروڑ شہریوں نے اورنج لائن پر سفر کیا۔ سی ای او نے منصوبے کو پاکستان اور چین کی دوستی کی مضبوط علامت قرار دیا۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

چینی قونصل جنرل لاہور ژاؤ شیرین نے تقریب سے خطاب میں بتایا کہ یہ ایک یادگار موقع ہے، کیونکہ اورنج لائن کے بننے کو 10 سال اور آپریشن کو 5 سال مکمل ہوئے۔ انہوں نے منصوبے کو چینی حکومت اور عوام کا پاکستان کے لیے تحفہ اور سی پیک کا اہم حصہ قرار دیا۔ ژاؤ شیرین نے کہا کہ منصوبے نے عام شہریوں کو سہولت فراہم کی اور سموگ جیسے ماحولیاتی مسائل کے حل میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کردار کو اجاگر کیا۔

تقریب میں چینی اور پاکستانی ورکرز نے مشترکہ طور پر گانے کے ذریعے منصوبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں، اور پانچ سال مکمل ہونے پر اورنج لائن کے مائل اسٹون کی نقاب کشائی کی گئی، اور کیک کاٹا گیا۔
 
 

حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں امن فوج یا اسرائیلی تحفظ
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
  • عالمی کرپٹو انڈسٹری نے بلال بن ثاقب کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا
  • ہم چاند پر 6 بار جاچکے ہیں، ناسا کا کارڈیشین کو جواب
  • امریکہ، بھارت میں 10 سالہ دفاعی معاہدہ: اثرات دیکھ رہے ہیں، انڈین مشقوں پر بھی نظر، پاکستان
  • اورنج لائن منصوبے کے محفوظ آپریشنز کے 5 سال مکمل
  • پاکستان کے بدلتے توانائی کے منظرنامے کیلئے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل ایک مضبوط انتخاب
  • واٹس ایپ نے چیٹ بیک اپ کی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کا اعلان کر دیا
  • بھارت کے ساتھ جنگ میں ترک قیادت چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی، وزیراعظم
  • مِلکی وے کہکشاں کی نئی تصویر نے سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال دیا