افغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)افغان وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان طے پاگیا ہے ،ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد پہنچیں گے ،یہ نومبر دو ہزار اکیس کے بعد کسی افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ہوگا۔
ذرائع کے مطابق افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی اگست کے دورہ پاکستان میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔دو طرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور، تجارت اور زمینی رابطوں پر بات ہو گی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل اور جولائی میں کابل کا دورہ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اعلی سطح کا افغان تجارتی وفد اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہے۔افغان ڈپٹی وزیرتجارت کی قیادت میں افغان وفدگزشتہ رات اسلام آباد پہنچا تھامہمان وفد کی پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی قیادت میں عالمی تنازعات سے متعلق پرامن حل کی قرارداد منظور اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی قیادت میں عالمی تنازعات سے متعلق پرامن حل کی قرارداد منظور غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، چیئرمین سی ڈی اے کا اعلان پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاونٹر نارکوٹکس فورس قائم عمران خان کے بیٹے کب پاکستان آئیں گے، علیمہ خان نے بتادیا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار تحریک انصاف کا 5اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، اجازت کیلئے درخواست دیدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: متقی اگست کے ملا امیر کا دورہ

پڑھیں:

اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی

عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے کنوینر شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 شریانوں کی بندش کے باعث ان کے دل میں 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں، عوام پاکستان پارٹی کے شریک بانی مفتاح اسمٰعیل نے بتایا ہے کہ سابق وزیاراعظم کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ آرام کررہے ہیں۔پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ہفتے کی صبح کندھے میں درد کی شکایت کی تھی اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے دل سے متعلق مسئلہ تشخیص کیا۔ترجمان نے کہا کہ ’ڈاکٹروں نے بروقت علاج فراہم کیا، جس کے بعد ان کی طبی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ ہسپتال میں آرام کر رہے ہیں‘۔بیان میں عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی اور میڈیا سے درخواست کی گئی کہ وہ ان کی نجی زندگی اور رازداری کا خیال رکھے۔عوام پاکستان پارٹی کے شریک بانی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’الحمدللہ، شاہد خاقان عباسی صاحب کی صحت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، اب وہ آرام کررہے ہیں، ہم ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، میں ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ان کی خیریت دریافت کر رہے ہیں‘۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسلام آباد کے الشفا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔نجی نیوز نے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طبی معائنے میں ان کی 2 دل کی شریانوں میں رکاوٹ پائی گئی، رپورٹ کے مطابق ماہرِ امراضِ قلب نے خون کی روانی بحال کرنے کے لیے دو اسٹنٹ ڈالے۔ ایکس پر سابق وزیراعظم کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل ماضی میں مسلم لیگ (ن) کا حصہ تھے، تاہم دونوں نے جماعت سے علیحدگی اختیار کر کے جولائی 2024 میں عوام پاکستان پارٹی قائم کی تھی۔شاہد خاقان عباسی کو جون 2020 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی.اُس وقت متعدد دیگر سیاست دان بھی اس وبا میں مبتلا ہو رہے تھے۔

2019 میں نیب کے مقدمے میں قید کے دوران شاہد خاقان عباسی نے بتایا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے انہیں سرجری کرانے کا مشورہ دیا ہے، ان کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ ہرنیا، پتّے کے درد اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا تھے۔

متعلقہ مضامین

  • استنبول: وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • لگتا ہے بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کریگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • افغانستان سفارتی روابط اور علاقائی مفاہمت کے لیے پرعزم ہے، امیر خان متقی
  • ایران میں بدترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی
  • پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • پاک،افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیہ جائینگے