لینڈ ریفارمز بل پر اسلامی تحریک اور ایم ڈبلیو ایم اندر سے ہمارے ساتھ ملی ہوئی ہیں، پیپلزپارٹی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے رہنماؤں سعدیہ دانش اور جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ لینڈ ریفامز بل بنانے سے لے کر اسمبلی سے پاس کرانے تک مسلم لیگ نون، جے یو آئی، اسلامی تحریک، تحریک انصاف سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر جی بی اسمبلی و پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش، پی پی کے سینئر نائب صدر جمیل احمد نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ پر ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک اندر سے ہمارے ساتھ ہیں، باہر سے دکھاوے کا احتجاج ہو رہا ہے۔ گلگت میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حق ملکیت و حق حاکمیت پیپلز پارٹی کا نعرہ تھا، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا پیپلز پارٹی کی منزل ہے، صوبے کا خواب بھی جلد پورا ہو گا۔ اسلامی تحریک اور وحدت المسلمین لینڈ ریفامز بل پر سیاست کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، لینڈ ریفامز بل تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر پاس کرایا، متحدہ اپوزیشن ہمارے ساتھ اندر سے ملی ہوئی ہے۔ لینڈ ریفامز بل منظور ہونے سے دریا کے کنارے سے لیکر پہاڑ کی چوٹی تک عوام مالک بن گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حق ملکیت و حق حاکمیت پیپلز پارٹی کا نعرہ تھا، حکومت کے ساتھ ملکر خالصہ سرکار کے کالے قانون کو ختم کرنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر لینڈ ریفامز بل اسمبلی سے منظور کرایا مگر بدقسمتی سے بعض مذہبی جماعتیں تحریک اسلامی اور وحدت المسلمین آنے والے الیکشن میں سیاست کرنے کے لئے سیاسی سکورنگ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ اندر سے دونوں جماعتیں لینڈ ریفامز بل منظور کرانے تک حکومت کیساتھ ملی ہوئی تھی، اب عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ لینڈ ریفامز بل بنانے سے لے کر اسمبلی سے پاس کرانے تک مسلم لیگ نون، جے یو آئی، اسلامی تحریک، تحریک انصاف سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لینڈ ریفامز بل پیپلز پارٹی کا اسلامی تحریک سٹیک ہولڈرز کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر اہلِ کراچی کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں، حافظ نعیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ پر حکمران ہے مگر آج بھی کراچی سمیت صوبے بھر کے شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، صوبائی حکومت اور قابض میئر اہلِ کراچی کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں۔ عوام سے وسائل چھین کر کرپشن اور نااہلی کے ذریعے شہر کو کھنڈر میں بدل دیا گیا ہے۔
گلبرگ ٹاؤن کے تحت فیڈرل بی ایریا بلاک 18 ثمن آباد میں ہیلتھ کیئر یونٹ کے افتتاح اور عزیز آباد بلاک 8 میں شاہراہِ نعمت اللہ خان کے سنگِ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی بااختیار شہری حکومت کا نظام چاہتی ہے، لاڑکانہ، شکارپور، حیدرآباد یا کراچی ہر شہر کے بلدیاتی اداروں کو وسائل اور اختیار ملنا چاہیے تاکہ عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوسکیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام تباہ ہوچکا ہے، 17 سال میں سندھ حکومت صرف 400 بسیں لاسکی، جن میں سے بیشتر غیر فعال ہیں جب کہ شہر کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں 200 روپے کا چالان کراچی میں 5 ہزار روپے کا کیا گیا ہے، اور سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے، ٹریفک پولیس میں کراچی کے شہری بمشکل 10 فیصد ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ای چالان کے مسئلے پر بات چیت سے حل نہ نکالا گیا تو جماعت اسلامی احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی، صحت اور تعلیم بنیادی ضرورتیں ہیں، گلبرگ ٹاؤن نے مثالی ہیلتھ کیئر یونٹ قائم کرکے عوامی خدمت کا نیا باب رقم کیا ہے، یہاں اب روزانہ سیکڑوں افراد مستفید ہوں گے، جب کہ بیرونی ڈاکٹروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جو ملک کا 67 فیصد ریونیو اور 54 فیصد ایکسپورٹ فراہم کرتا ہے لیکن اسے اس کا حق نہیں دیا جاتا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم محض میڈیا پر نورا کشتی کرتی ہیں، حقیقت میں دونوں ایک ہی ہیں۔ ایم کیو ایم کو عوام نے مسترد کر دیا تھا مگر فارم 47 کے ذریعے دوبارہ مسلط کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے محدود وسائل میں رہتے ہوئے شہر میں 171 سے زائد پارکس بحال کرچکے ہیں، 43 اسکولوں کی ازسرِنو تعمیر کی گئی، ایک لاکھ سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگائی گئیں، اور ماڈل محلے تیار کیے گئے۔ جماعت اسلامی اختیارات کے حصول کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت جاری رکھے گی۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ شاہراہِ نعمت اللہ خان اس شخصیت کے نام سے منسوب ہے جنہوں نے دیانت، خدمت اور ترقی کی نئی مثالیں قائم کیں۔ جماعت اسلامی ان کے وژن کے مطابق کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائے گی۔