سٹی 42 : پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر کے شہر باغ لسڈنہ میں پولیس وین گہری کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ 

پولیس وین کو افسوسناک حادثہ تولی پیر چھتی موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس وین گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے باعث وین میں سوار 5 پولیس جوان جاں بحق ہوگئے۔

کنٹرول روم مظفرآباد کے مطابق جاں بحق افراد میں علی بخآری انسپکٹر ریجن آفس راولاکوٹ ، نوید احمد انسپکٹر ، یاسر عرفات انسپکٹر ، ذاکر  حسین اے ڈی ریجن راولاکوٹ اور محمد فہیم متعغیہ اکاؤنٹ برانچ ریجن راولاکوٹ شامل ہیں۔ 

یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پولیس وین

پڑھیں:

بولان: مسافرکو چ قابو ہوکر کھائی میں جاگری ،4افراد جاں بحق ،32زخمی

 بلوچستان کے علاقے بولان میں مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔لیویز کے مطابق بولان کے حاجی شہر میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا جہاں صادق آباد سے کوئٹہ جانیوالی ایک مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی،4 مسافر جان کی بازی ہارگئے جبکہ 32 مسافر زخمی ہوئے،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔سبی اسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ زخمیوں کو گہری چوٹیں آ ئیں ۔حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم پولیس اور مقامی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتِ حال کو قابو میں کیا۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی رپورٹ میں تیز رفتاری کو حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر: فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، 2 پولیس اہلکار شہید
  • بولان: مسافرکو چ قابو ہوکر کھائی میں جاگری ،4افراد جاں بحق ،32زخمی
  • آزاد کشمیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق
  • راولاکوٹ، حسین کوٹ میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید
  • آزاد کشمیر: گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق
  • آزاد کشمیر، باغ میں 5 پولیس اہلکاروں کی حادثے میں موت پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا اظہار افسوس
  • باغ: پولیس کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار شہید
  • مظفرآباد: پولیس کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار شہید
  • مظفرآباد،پولیس کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 5اہلکار شہید