پاکستان نے بھارت کو پولیس مین بنانے کا خواب ناکام بنایا، نائب امیر جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
لاہور:
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کو خطے کا پولیس مین بنانے اور پہلگام فالس فلیگ کے بعد جنگی ماحول بنانے کی کوشش کی گئی لیکن پاکستان کے جواب سے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ریشین وکٹری ڈے کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں طاقت کا توازن قائم ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا عالمی سطح پر سرد جنگ کی صورت میں دو حصوں میں تقسیم ہوئی تھی، جنگ عظیم دوم کی کامیابی کا برصغیر پر بہت اثر ہوا، دنیا میں نازی ازم کو شکست ہوئی۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکا نے یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اسرائیل قائم کیا اور اسرائیل نے عزہ میں حالیہ جنگ میں اب تک 65 ہزار فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو خطے کا پولیس مین بنانے اور پہلگام کا فالس فلیگ کے بعد جنگی ماحول بنانے کی کوشش کی گئی، مگر پاکستان کے جواب نے بھارت کو پولیس مین کا خواب ناکام ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اقدامات میں نئی روشنی موجود ہے، اب دنیا جنگوں کی متحمل نہیں ہوسکتی، یوکرین کے خلاف روس اپنی دانست میں ٹھیک راہ پر ہے اس لیے پاکستان نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات کی مضبوطی پاکستان کے لیے بھی ضروری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے پاکستان کے پولیس مین بھارت کو کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-2-18