لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2025ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ غنڈہ ایکٹ سے کسی کو بھی بیان دینے پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے نے مریم نواز حکومت کے مجوزہ غنڈہ ایکٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ غنڈوں کو غنڈہ ایکٹ نہیں بنانے دیں گے، یہ انگریزوں کا قانون دوبارہ لانے کی کوشش ہے ،غنڈہ ایکٹ سے انگریز کی کالونیز والی سوچ پروان چڑھ رہی ہے، غنڈہ ایکٹ کا مطلب کسی کو بھی بیان دینے پر گرفتار کرلیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کیسے شناختی کارڈ ،پاسپورٹ یا بنیادی انسانی حقوق چھین سکتی ہیں؟ غنڈہ ایکٹ پر سزائوں کے لئے ریٹائرڈ سیشن ججوں اور ڈپٹی کمشنرز کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی ،آپ عوام کو غلام بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ نے اساتذہ کی بے حرمتی کی، پیرامیڈیکس ،ڈاکٹرز کسانوں کو برباد کیا ،اب آپ غنڈہ ایکٹ بنانے جا رہی ہیں۔ جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھی مجوزہ غنڈہ ایکٹ کے حوالے سے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میں پولیس کو ایسے اختیارات دینے کے خلاف ہوں اور اس کے خلاف اپنا کردار ادا کروں گا ، میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس بھی جائوں گا اور جو یہ بل لارہے ہیں ان سے بھی بات کروں گا۔


                                                                                                      .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب اسمبلی غنڈہ ایکٹ سے

پڑھیں:

فرانس: داعش سے تعلق کے شبے میں افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا

فرانس میں 20 سالہ افغان شہری کو دہشتگرد تنظیم داعش سے تعلق کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا۔

ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم پر دہشتگرد تنظیم میں شمولیت اور دہشتگردی کی سرگرمیوں کی مالی معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے طالبان حکومت کے حمایت یافتہ افغان باشندے ملوث ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ

ملزم کو گزشتہ ہفتے شہر لیون سے گرفتار کیا گیا تھا اور اب اسے تحقیقات مکمل ہونے تک حراست میں رکھا گیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی یونٹ کے مطابق گرفتار نوجوان واضح طور پر جہادی نظریات کا حامی تھا اور اس پر داعش خراسان گروپ سے رابطے کا شبہ ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ وہ اس دہشتگرد تنظیم کے لیے فنڈز بھیجتا رہا اور اس کی پروپیگنڈا مہم کے لیے ترجمہ اور مواد کی ترسیل میں معاونت کرتا رہا۔

داعش خراسان افغانستان میں سرگرم ہے اور پاکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک جیسے ازبکستان میں بھی کام کرتی ہے۔ یہ گروہ افغانستان اور روس میں بڑے مہلک حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے، جن میں مارچ 2024 میں ماسکو کے کنسرٹ ہال پر حملہ بھی شامل ہے جس میں 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق یہ افغان شہری چند سال قبل فرانس آیا تھا اور اسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پہلے ہی لیون میں ایک انتظامی حراستی مرکز میں موجود تھا۔

مزید پڑھیں: مجھے دہشتگردی کے لیے پاکستان بھیجا گیا، افغان دہشتگرد کے اعتراف پر ویڈیو منظر عام پر آگئی

رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص پچھلے کچھ عرصے سے دہشت گردی کی حمایت کے الزام میں زیرِ تفتیش تھا اور ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ جیسی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انتہا پسندانہ مواد ایڈیٹ اور شیئر کرتا تھا۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران فرانس بارہا شدت پسند حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے جن میں اکثر حملے القاعدہ اور داعش سے متاثر افراد نے کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغان شہری داعش سے تعلق دہشتگرد گرفتار فرانس وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • فرانس: داعش سے تعلق کے شبے میں افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا
  • بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے27 ویں ترمیم کی بازگشت
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت کردی
  • پنجاب میں کسی بھی جماعت، فرد یا کاروبار میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر سخت کارروائی کا فیصلہ
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27 ویں ترمیم کی حمایت کردی
  • لوکل گورنمنٹ کیلئے اگر 27ویں ترمیم کرنی پڑتی ہے تو فوراً کریں: ملک محمد احمد خان
  • پنجاب اسمبلی کی مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینے کیلئے قرارداد وفاق کو ارسال
  • مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دیا جائے، پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرے، اسپیکر پنجاب اسمبلی