اسلام آباد:

ایف بی آر نے اسمگل شدہ اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے تک انعام دینے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز کمانڈ فنڈ قائم کرنے کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق کسٹمز کمانڈ فنڈ سے اسمگلنگ روکنے کیلئے معلومات فراہم کرنے والوں کو پیشگی ادائیگی کی جائے گی، اسمگل شدہ اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے تک معاوضہ فراہم کیا جا سکے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فنڈ کو انسداد اسمگلنگ کارروائی کے اخراجات کیلئے استعمال میں لایا جا سکے گا، فنڈ سے کسٹمز افسران کو انسداد اسمگلنگ کارروائیوں پر خصوصی انعامات کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔ اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنے والے کسٹمز افسران کو بھی فنڈ سے انعامی رقم فراہم کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف بی

پڑھیں:

طلحہ احمدکو وزیراعظم نےبطور انعام کتنی رقم دی اورکیاپیشکش کی؟

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سےگزشتہ دنوں پاکستان کے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے طلحہ کی حوصلہ افزائی کی تھی اور اسے انعام سے بھی نوازا تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئےطلحہ احمد نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نے میرے کام کی تعریف کی اور میری حوصلہ افزائی کی۔

طلحہ احمد نے بتایا کہ وزیراعظم نے مجھے اعزازی شیلڈ سے نوازا اور انعام کے طور پر اپنی طرف سے ایک لیپ ٹاپ بھی دیا، اس کے علاوہ انہوں نے مجھے 10 لاکھ روپے انعام بھی دیا۔

معروف کونٹینٹ کریئیٹر نےکہا کہ وزیراعظم نے مجھ سے یہ بھی کہا کہ آپ نوجوان ہیں اور پاکستان کا مستقبل اور سرمایہ ہیں، اگر آپ اعلیٰ تعلیم کے لیےکیمبرج بھی جانا چاہتے ہیں تو حکومت آپ کو سپورٹ کرے گی اور اگر صحت کے حوالے سے بھی مدد کی ضرورت ہے تو وفاقی حکومت آپ کی مدد کرےگی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر طلحہ احمد نے وی لاگ بھی بنایا تھا جس میں بتایا تھا کہ یہ دن ہمیشہ کے لیے میری زندگی کے خاص لمحوں میں شامل ہوگیا ہے کیونکہ آج مجھے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا موقع ملا۔
طلحہ احمد نے کہا  وزیراعظم نے شفقت بھرے انداز میں گلے لگایا اور وزیراعظم ہاؤس میں خوش آمدید کہا۔
طلحہ احمد کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے بتایاکہ انہیں میری سرکاری افسر اور بالی وڈ کی نظر میں مسلمان کے کردار پر مبنی ویڈیوز بہت پسند آئیں، ان کی فرمائش پر وہ سین براہ راست پرفارم کرکے دکھایا جسے دیکھ کر ملاقات میں موجود تمام افراد لطف اندوز ہوئے۔
 

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • کراچی کو سرسبز بنانے کیلئے جماعت اسلامی کی ایک لاکھ درخت لگانے کی مہم کا آغاز
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • انفارمیشن کمیشن نے شہریوں کو معلومات فراہم نہ کرنے پر متعدد افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے
  • طلحہ احمدکو وزیراعظم نےبطور انعام کتنی رقم دی اورکیاپیشکش کی؟
  • جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان
  • راولپنڈی میں گھر سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات چوری
  • حمیرا اصغر کے خلاف کرایہ داری کیس کی تفصیلات سامنے آگئیں، کتنے لاکھ روپے واجب الادا تھے؟
  • وزیر اعظم کا اہم اقدام ،خواتین کیلئے’’ آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘‘ قائم،صرف ایک فون کال پر کیا کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی ؟ جانیے
  • انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش ناکام، بلوچستان سے 20بنگلہ دیشی گرفتار
  • کریانہ ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان