ڈارک ویب اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے منشیات کی خریداری خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، حکام
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
کراچی:
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہا ہے کہ ڈارک ویب اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعےکرپٹو کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے، منشیات کی خریداری کا پھیلاؤ انتہائی خطرناک حدتک بڑھ گیا ہے، مغربی اور افریقی ممالک سے ویڈ اور کوکین کی پاکستان آمد بڑا چیلنج ہے، منشیات کےگھناؤنے دھندے کے درپرہ عناصر کی توجہ پودے(پلانٹ) سے مصنوعی نشہ آور ادویات(سینتھیٹک ڈرگز) کی جانب منتقل ہوگئی، کورئیر/پارسلزکےذریعےمنشیات کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کو مزید فول پروف بنانے کے اقدامات پرعمل درآمد شروع کر دیا گیا، نائیجیرین نیٹ ورک سمیت 33 ڈرگ ٹریفکنگ گروپس کا خاتمہ کیا گیا، ڈرگز اسمگلنگ کے لیے نت نئےطریقے استعمال کیے جاتے ہیں، پاکستان کو بدنام کرنےکے لیےکھیلوں کے سامان، آلات جراحی، ٹیکسٹائل مصنوعات میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کی جاتی ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب کراچی میں ایک بریفننگ دی گئی، جس میں گفتگو کے دوران اے این ایف کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ اے این ایف ہیڈکواٹرز بریگیڈئیر سید عمران علی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سےمنشیات کی نقل وحرکت کے لیے ایک ٹرانزٹ ریاست ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تشویش کی بات یہ ہے کہ ایک اور ذریعہ ڈارک ویب اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعےکرپٹو کرنسی کا استعمال کرتے ہوئےمنشیات کی خریداری کی کارروائیوں کا پھیلاؤ ہے، منشیات کے گھناؤنےدھندے کے درپرہ عناصرکی توجہ پودے(پلانٹ) سے مصنوعی نشہ آور ادویات(سینتھیٹک ڈرگز)کی جانب منتقل ہوگئی۔ْ
انہوں نے کہا کہ منشیات کے تدارک کے لیے کی گئی کارروائیوں کے دوران یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ مغربی اور افریقی ممالک سے ویڈ اور کوکین کی پاکستان میں آمد ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ درپیش چینلجز میں سے ایک امرخوش آئند ہے کہ2001 سے پاکستان کو پوست کی کاشت سے پاک ریاست درجہ اس سال بھی برقرار رکھا گیا ہے۔
اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹریٹ کمانڈرسندھ بریگیڈئیر محمد عمر کے مطابق منشیات کی ترسیل میں ایک بہت بڑا پہلو کورئیرزکے ذریعے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے شہروں یا ملکی سطح پر پارسلز کا نظام ہے، جس میں بڑے کورئیر آفسز میں اسکینرکی تنصیب کے علاوہ پارسل بجھوانے اور وصول کرنے والوں کے قومی شناختی کارڈزکےعکس اور مکمل پتے سمیت دیگر شرائط لاگو ہیں، مگر گلی اور محلے کی سطح پر ان پارسلزکے ذریعے قوانین میں رخنہ پڑ رہا ہے، جس کا فائدہ منشیات کے اسمگلرز کو پہنچ رہا ہے، اسی وجہ سے کوریئرز، پارسلزکے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ پر قابو پانےکے لیے ادارہ جاتی اقدامات مزید بہتر کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کل 240 ملین آبادی میں سے170ملین کی عمریں 18سے31سال کے درمیان ہے، ان نوجوانون کو منشیات کی لعنت سے بچانے کی اشد ضرورت ہے جو کہ ایک قومی ذمہ داری بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اے این ایف جہاں منشیات کی اسملنگ روکنے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے وہیں سماجی سطح پر بیداری پیدا کرنے کی بھی بہت زیادہ ضرورت ہے، اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہر ایک کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔
اے این ایف حکام نے 2024 اور رواں سال کے وسط(لگ بھگ ڈیڑھ سال) میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ انفرادی اور دیگر اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں کے دوران 452ٹن جبکہ انفرادی سطح پر اے این ایف نے244 ٹن سے زائد منشیات برآمد کی۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں میں اے این ایف کا حصہ 58 فیصد سے زائد رہا، ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر اے این ایف نے436 ملزمان کو گرفتار کیا، 373 پارسلز کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پورٹس کے ذریعےمنشیات اسمگلنگ کو روکتے ہوئے 19 کنٹینرزکو تحویل میں لیاگیا، گلف ممالک کومنشیات کی اسمگلنگ روکتے ہوئے 403 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن سے5783کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں۔
اے این ایف حکام نے بتایا کہ بین الاقوامی تنظیموں کےساتھ مل کر منشیات فروش گروپوں کے خلاف سمندری حدود میں44 آپریشن کیےگئے، نائیجیرین نیٹ ورک سمیت 33 ڈرگ ٹریفگنگ گروپس کاخاتمہ کیا گیا، پاکستان کو بدنام کرنے کے لیےکھیلوں کے سامان، سرجری آلات، ٹیکسٹائل مصنوعات میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان اور نائییجریا کے باشندے منشیات کی اسمگلنگ میں زیادہ ملوث ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سےمتاثر ہونے والےممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے، اے این ایف نے منشیات کوکھلے میدانوں میں نذرآتش کرنےکے بجائے انہیں انسینٹر میں جلایا، تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال تشویش ناک ہے، تعلیمی اداروں کےاطراف اے این ایف نےمختلف کارروائیاں کی اور1420 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں، تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات کا پھیلاؤ روکنےکے لیے363 آپریشن کیےگئے، طلبہ تک یہ منشیات کون پہنچاتا ہے اس پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیے گئے اور 421 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 2005 سے اب تک منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیےکاوشیں کی گئیں، 30 ہزار افراد معمول کی زندگی کی طرف واپس آئے، اینٹی نارکوٹکس فورس نےمنشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف صرف کارروائیاں ہی نہیں کی ہیں بلکہ انہیں قرار واقعی سزا دلانےکے لیے بھی متحرک ہے۔
حکام نے بتایا کہ اے این ایف کی ملزمان کی گرفتاری کے بعد سزاؤں کا تناسب 85 فیصد ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: منشیات کی اسمگلنگ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ اے این ایف نے میں منشیات منشیات کے کے ذریعے کے دوران کے خلاف کیا گیا کی گئی کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند