پاکستان بنانے اور بچانے کی قسم کھائی تھی آج اسے نبھانے کادن ہے: خالد مقبول
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک اور وعدہ پورا کرنے کا دن ہے، پاکستان کو بنانے اور بچانے کی قسم کھائی تھی آج اس قسم کو نبھانے کا دن ہے۔
کراچی میں یومِ تکبیر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی وہ شہر ہے جو منی پاکستان نہیں پورا برِصغیر ہے۔
ڈاکٹر خال مقبول صدیقی نے کہا کراچی کا بیٹا پورا مستقبل چھوڑ کر ہالینڈ سے آیا کہ میں پاکستان کا بیٹا ہوں، آج پورے خطے میں توازن ہے تو اس شہر کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ایٹم بم بناتے وقت ملک کا مکمل دفاع کیا تھا، پاکستان اپنے اصل وارثان کی طرف لوٹ رہا ہے۔
دریں اثناء ایم کیو ایم پاکستان کے زیرِ اہتمام بہادر آباد مرکز سے متصل پارک میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ جب پہلا 28 مئی تھا تب بھی پوری دنیا پر اس کی اہمیت واضح تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ 6 مئی سے لے کر 10 مئی تک اس سال جو کچھ ہوتا رہا ہے اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک معرکہ 1998ء میں حاصل کر لیا تھا، ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ایٹمی پروگرام شروع ہوا، نواز شریف نے ایٹمی طاقت بننے کا اعلان کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت سے اصرار کریں گے کہ دفاع کے لیے بجٹ بڑھایا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے: بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں، عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران کوئی بیلٹ پیپر باہر نہیں نکلا، پی ٹی آئی کے امیدوار بانی چیئرمین کے نامزد کردہ تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مراد سعید سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، ٹرائلز آئین و قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔